راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا، کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی و دیگر شہر پھیلاو کا شکار ہی بڑے شہر ہونے کی وجہ سے ان کے مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے شہروں کے عالمی دن کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے باعث بڑے شہروں کے بے پناہ مسائل بھی ہیں، شہری بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں 31 اکتوبر ورلڈ سٹیز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہری علاقوں کو درپیش مسائل کے حل، ترقی، عالمی تعاون کے فروغ اور مواقعوں کو اجاگر کرنا ہے، آبادی کے لحاظ سے شہروں کے مسائل اور انکے درپیش چیلنجز کے حل اور عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔جو شہر جتنا بڑا ہے اس کے مسائل بھی اتنے ہی زیادہ ہیں تاہم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے باوجود شہروں کے مسائل آج بھی توجہ طلب ہیں، آج بھی ملک کے بڑے شہر اور معاشی حب کو اسکی اہمیت کے مطابق ترقی نہیں دی جا سکی، صحت، تعلیم، روزگار و سہولیات ہر شہری کا حق ہے، جو آج بھی بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں، لاکھوں کی آبادیوں والے شہروں میں شہری پینے کے صاف پانی کیلئے بھی ترس رہے ہیں، سڑکوں کی تباہ حالی، کچرے کا ناقص نظام اوپر سے صفائی کے نام پر بھاری بھرکم ٹیکس کا بوجھ اور بوسیدہ حال سیوریج سسٹم کے باعث شہری سخت مشکلات سے دوچار ہیں، کہیں اچھی سڑک کو بلیڈ سے رف کر کے نیا بنانے کا کام جاری، جبکہ ٹوٹی پھوٹی یا کسی ادارے مثلا سیوریج، پانی، گیس و انٹرنیٹ کیبلز کیلئے کھودی گلیاں و سڑکیں عوام کیلئے وبال جان بن چکی ان درستگی، پیچ ورک رپیئرنگ کی طرف ادارے ادارے کیوں بری الذمہ ہیں جنہوں نے انہیں کھدوایا رپیئنگ بھی تو ان کی ذمہ داری ہے، عوام کو اکثر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا بھی سامنا رہتاہے، سیف سٹی کیمروں کی موجودگی میں بھی وارداتوں کا بڑھنا شرمناک نہیں تو کیا؟ شہریوں کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مثر اقدامات اٹھائیجائیں، آلودگی کے خاتمے کیلئے ماحول دوست انرجی ذرائع استعمال، درختوں کی کٹائی کی روک تھام، نالیوں اور فٹ پاتھ کے ارد گرد نالوں کی بندش کا باعث بننے والی جھاڑیوں کو تلف کیا جائے اور عوام کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹائیں، ڈیموں کی تعمیر سے آبی مسائل کا حل اور سیلابی آفات سے بچایا اور سستی ترین بجلی کا حصول ممکن بنایا جائے۔
