پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی، جو 3 لاکھ 80 ہزار روپے کے قریب ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4,181 ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے کا ہوگیا تھ

