راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت لاہور
ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کے لئے انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 3 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے امتحانی کمیٹی کی سفارشات پر کامیاب امیدواروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر بھرتی ہونے والے امیدواروں میں محمد ظفر، صدف سلیم اور محمد وسیم عارف شامل ہیں،
