پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو شدید مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 1,332.47 پوائنٹس کی کمی سے 168,636.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس میں 0.78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری دن کے آغاز میں مارکیٹ مثبت رہی اور KSE-100 انڈیکس 170,688.38 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا، تاہم بعد ازاں منافع کے حصول اور بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث مارکیٹ دباؤ میں آگئی۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 168,567.79 پوائنٹس رہی۔
مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجوہات میں خام تیل کی بلند قیمتیں، افراطِ زر اور جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال شامل رہیں۔ بینکنگ، ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن، سیمنٹ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حصص میں بھی فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

