راولپنڈی(سٹی رپورٹر)نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نیوٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری فروری 2026 سے پولیس کو مطلوب تھا، نیوٹاون پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
