اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر محمد زکریا اے ضیا نے جمعرات کو باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جبکہ محمد اشفاق حسین چٹھہ نے سینئر نائب صدر اور محمد وقاص خان نے نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اس موقع پر آئی سی سی آئی فانڈر گروپ کے چیئرمین شیخ طارق صادق، سابق صدور عبدالرف عالم، خالد جاوید، میاں اکرم فرید، ظفر بختاوری، میاں شوکت مسعود، محمد اعجاز عباسی، شیخ عامر وحید، محفوظ الہی، باسر داد اور شکیل منیر، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، چیمبر کے سینئر اراکین، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ آئی سی سی آئی کی صدارت سنبھالنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ اہم ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور فروغ، ان کے بنیادی مسائل کے حل اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا مثر حل، مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں کی ترقی اور اسلام آباد کے مجموعی کاروباری و شہری ماحول میں بہتری شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قیادت اجتماعی مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے کام کرے گی اور کاروباری برادری کے لیے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے گی۔سینئر نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ اور نائب صدر محمد وقاص خان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خلوص، محنت اور لگن سے ادا کریں گے اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے صدر آئی سی سی آئی کے ساتھ مل کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔فانڈر گروپ کے چیئرمین شیخ طارق صادق نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کاروباری برادری کی خدمت اور آئی سی سی آئی کو مزید مضبوط بنانے کی روایت کو آگے بڑھائے گی۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر محمد عرفان چوہدری نے بھی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں سبکدوش ہونے والے عہدیداران کو چیمبر اور کاروباری برادری کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں پرتپاک انداز میں الوداع کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
- رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
- پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
- نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
- لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
- راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
- وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
- زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
- چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
- CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
- علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
- اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
- وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
- ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
- 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
- جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
- چکلالہ کینٹ بورڈ کی غفلت ،رحیم آباد راولپنڈی پل کی سڑک پر کھڈا حادثات کا سبب
- نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
