راولپنڈی (شاہد ملک سے) راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب روپے اضافی خرچ ہونے
کے باوجود 5 سال میں بھی مکمل نہ ہوسکا مسلسل تاخیر کے باعث راولپنڈی کی تاریخ کا میگا پراجیکٹ مبینہ طور پر قومی خزانے پر بوجھ بننے لگا ایف ڈبلیو او نے 6 لین پر مشتمل 38.3 کلومیٹر طویل رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ مارچ 2022 میں حاصل کیا تھا منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب 82 کروڑ روپے تھا تاہم ذرائع کے مطابق مسلسل تاخیر سے اس منصوبے کی لاگت 53 ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے پنجاب حکومت رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کی متعدد ڈیڈ لائنز دینے کے ساتھ 2 مرتبہ افتتاح کی تیاریاں بھی کر چکی ہے تاہم آر ڈی اے ذرائع کے مطابق منصوبے پر 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال جولائی میں رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری احمد رضا سرور نے رنگ روڈ منصوبے کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا جبکہ منصوبے کی این او سیز، منظور شدہ نقشوں، ایکسیس روڈز اور دیگر منظوریوں کا معاملہ عدالت تک بھی پہنچ چکا ہے ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا معاملہ اس سے قبل 2022 میں تحریک انصاف کے دور حکومت سامنے آنے پر حکومت نے اس وقت کے کمشنر محمد محمود، ڈپٹی کمشنر انورالحق اور دیگر افسران کو تبدیل کر دیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
- رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
- پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
- نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
- لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
- راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
- وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
- زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
- چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
- CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
- علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
- اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
- وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
- ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
- 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
- جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
- چکلالہ کینٹ بورڈ کی غفلت ،رحیم آباد راولپنڈی پل کی سڑک پر کھڈا حادثات کا سبب
- نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
