Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • چکلالہ کینٹ بورڈ کی غفلت ،رحیم آباد راولپنڈی پل کی سڑک پر کھڈا حادثات کا سبب
    • نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز

    By Khabrain Newsاکتوبر 2, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(عادل عباسی )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی ہے زرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کا نام تبدیل کرکے سائبر پولیس رکھنے اور ملک کے ہر ضلع میں سائبر پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے انتظامی ڈھانچے میں  تبدیلی سے متعلق تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔ تجاویز میں سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سائبر پولیس کا مشترکہ نظام متعارف کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت این سی سی آئی اے کی موجودہ عمارتوں کو سائبر پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ ہر ضلع میں سائبر جرائم کی تحقیقات اور کارروائی کے لیے سائبر پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں قائم کیے جانے والے سائبر پولیس اسٹیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی جگہ اسٹیشن ہاس آفیسر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بڑے اضلاع میں ایس پی اور ڈی ایس پی رینک کے افسران تعینات کیے جائیں گے، جبکہ چھوٹے اضلاع میں ڈی ایس پی رینک کا افسر سائبر پولیس اسٹیشن کی نگرانی کرے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے ہر پولیس ڈویژن میں بھی سائبر پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سائبر جرائم کی تحقیقات کو ضلعی پولیس کے نظام سے منسلک کرنے اور پولیس و سائبر پولیس کے درمیان مشترکہ طریقہ کار وضع کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پر وزارت داخلہ غور کررہی ہے، جبکہ سائبر پولیس کے قیام، نام کی تبدیلی اور نئے انتظامی ڈھانچے کی حتمی منظوری وزارت داخلہ کی جانب سے دی جائے گی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان

      راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا

      وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.