Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • چکلالہ کینٹ بورڈ کی غفلت ،رحیم آباد راولپنڈی پل کی سڑک پر کھڈا حادثات کا سبب
    • نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان

    By Khabrain Newsاکتوبر 2, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چکوال (بیورو رپورٹ)چکوال شہر کے تاریخی اور مصروف تجارتی مرکز چھپڑ بازار میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت اندرونِ بازار جانے والے راستوں
    کی بندش کے باعث تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بازار کے اندر سامان کی ترسیل کے لیے رکشوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے تاجروں کو اپنا سامان بازار کے باہر اتارنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جس کے باعث نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ سامان کو دکانوں تک منتقل کرنے میں بھی اضافی وقت، محنت اور اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چھپڑ بازار میں خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے منصوبے کے تحت اندرونِ بازار جانے والے راستوں کی بندش پر عوامی حلقوں اور تاجر برادری کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بازار میں مختلف اشیائے ضروریہ اور دیگر کاروباری سامان رکشوں کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے، تاہم راستوں کی بندش کے باعث لوڈ شدہ رکشے دکانوں تک نہیں پہنچ سکتے، جس کے نتیجے میں سامان بازار کے بیرونی حصوں میں اتار کر وہاں سے دستی طور پر یا دیگر ذرائع سے دکانوں تک منتقل کرنا پڑتا ہے۔تاجر حلقوں کے مطابق اس صورتحال سے دکانداروں کو اضافی مالی بوجھ اور مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے دوران بازار کے داخلی راستوں اور اطراف کی سڑکوں پر بھی رش بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بالخصوص بھاری اور زیادہ مقدار میں سامان کی ترسیل کے دوران تاجروں کو شدید دشواری پیش آتی ہے، جس سے روزمرہ کاروباری امور متاثر ہو رہے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، شہری سہولیات کی بہتری اور تجارتی مراکز کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوتا ہے، تاہم ایسے منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران تاجروں، دکانداروں، خریداروں اور مقامی آبادی کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بازار کے اندرونی راستوں کی بندش سے جہاں سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، وہیں خریداروں کو بھی بازار تک رسائی اور خریداری کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔شہریوں اور تاجروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چھپڑ بازار کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد کے دوران سامان کی ترسیل کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں اور رکشوں سمیت ضروری کاروباری گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے مخصوص اوقات یا متبادل راستے فراہم کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی بلا تعطل جاری رہ سکیں۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ چھپڑ بازار کے تاجروں کو درپیش مسائل کا فوری نوٹس لیا جائے، راستوں کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایسا قابلِ عمل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ تاجروں اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا بھی ازالہ ممکن ہو سکے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ

      جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری

      پاکستانی اسٹارٹ اپس مسائل بارے کانفرنس کا انعقاد

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.