وارنر پہلے سیشن میں سنچری داغنے والے 5 ویں کرکٹر

سڈتی(آئی این پی) ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں سنچری داغنے والے دنیا کے 5 ویں بیٹسمین بن گئے۔ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں سنچری داغنے والے دنیا کے 5 ویں بیٹسمین بن گئے، آسٹریلوی اوپنرنے سڈنی ٹیسٹ میں صرف 78 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے الیٹ کلب کو جوائن کر لیا، اس سے قبل 1976ء میں پاکستان کے سابق کپتان ماجد خان نے کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے پہلے تھری فیگر اننگز تراشی تھی، ڈان بریڈ مین 1930، چارلس میکارنٹی 1926، وکٹر ٹرمپر 1920 میں پہلے روز لنچ سے قبل سنچری سکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، تینوں بیٹسمین آسٹریلوی اور حریف ٹیم انگلینڈ تھی۔ دوسری جانب ڈیوڈ وارنر اس بات سے قطعی لاعلم تھے کہ وہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلے ہی سیشن میں سنچری داغنے والے ریکارڈ میں حصے دار بن رہے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 80 رنز بنانے کے بعد سوچنا شروع کیا کہ لنچ میں 25 منٹ رہ گئے ہیں، 100 رنز مکمل کر سکتا ہوں، میری اصل توجہ اس بات پہ تھی کہ تیزی سے رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز اور حریف کو دباو¿ میں لانے کا موقع فراہم کروں۔ ریکارڈ کے حوالے سے آو¿ٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں واپسی پر ٹیم ڈاکٹر پیٹر برکنر نے بتایا۔

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پہلی اننگز 538 رنز پر ڈکلیئر

سڈنی(ویب ڈیسک ) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 538 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نا مکمل اننگز کا آغاز کیا تو میٹ رینشا 167 اور ہینڈس کومب 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، رینشا 184 کے انفراد ی اسکور پر عمران خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ ڈیبیو کرنے والے ہلٹن کارٹ رائٹ کو بھی 477 کے مجموعی اسکور پر عمران خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 37 رنز بنائے۔ ہینڈس کومب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور 110 رنز پر وہاب ریاض کی گیند پر ہٹ وکٹ ہو گئے۔میتھیو ویڈ 29 رنز بنا کر اظہر علی کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ مچل اسٹارک بھی 2 چھکوں کی مدد سے 16 رنز بنا کر اظہر علی کا شکار بنے۔ اظہر علی نے ایک ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عمران خان نے 2، وہاب ریاض نے 3 اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیوڈ وارنر سے ابتدا ہی سے پاکستانی بولرز کو تگنی کا ناج نچائے رکھا اور صرف 95 گیندوں پر 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عثمان خواجہ 13 اور اسٹیون اسمتھ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ کا اہم حکم جاری….بڑی پابندیاں لگا دی گئیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک ایک اٹل حقیقت بن چکا ہے اور پورے ملک میں اس کے تحت منصوبے لگ رہے ہیں۔ سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہماری ترجیح ہے اور یہ منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور انہیں مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔وہ آج یہاں بیجنگ میں ہونے والے سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے حوالے سے ڈی بریفنگ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے مشترکہ تعاون کمیٹی میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ، سولر پارک اور دیگر منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔چینی حکام کا منصوبوں میں رفتار، معیار اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار خوش آئند ہے۔سی پیک کے منصوبوں سے چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔ چین کی جانب سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے میں بعض مشکلات کے باوجود تسلسل کے ساتھ تعاون پر شکرگزار ہیں۔انہو ںنے کہا کہ میٹرو ٹرین کا منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے عام آدمی کو بین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولتیں ملیں گی۔ میٹرو ٹرین کا منصوبہ امیر اور غریب میں خلیج کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی چین کے تعاون کے مشکور ہیں۔1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہوگا اور یہ منصوبہ رواں برس کے اوائل میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت سے دنیا بھی حیران ہے۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے جو گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کو وقت پر مکمل ہونا چاہیئے۔متعلقہ وزیر اور حکام اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائیں، مجھے صرف کام چاہیئے، نتائج دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے مشترکہ تعاون کمیٹی میں کئے جانے والے فیصلوں اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے عالمی بےنک کے کنٹری ڈائرےکٹر پچا موتھو الانگو کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی جس میں واٹر سیکٹر خصوصا پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بنک پنجاب حکومت کا ایک مضبوط پارٹنر ہے اور سماجی شعبوںکی ترقی کے حوالے سے عالمی بنک کا کردار لائق تحسین ہے – انہوںنے کہا کہ صاف پانی پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے عالمی بنک کی تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے – انہوںنے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک بڑا پروگرام مرتب کیا گیا ہے -ہمارا مقصد صوبے کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہے اور اس ضمن میں عالمی بنک کی مشاورت سے پروگرام کو آگے بڑھائیں گے -وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب سے اس پروگرام کا آغاز کرنا چاہتی ہے – اس ضمن میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیکر جلد حتمی پلان پیش کیا جائے- انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غیر فعال واٹر سکیموں کو بحال کرنے کے حوالے سے بھی عالمی بنک تعاون فراہم کر سکتا ہے۔ عالمی بنک کے کنٹری ڈائرےکٹر پچا موتھو الانگو نے کہا کہ پنجاب حکومت کو واٹر سیکٹر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے استنبول کے گورنر واسب شاہین کو ٹیلی فون کیا اور سال نو کے آغاز میں استنبول میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے-وزیر اعلی نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے -وزیر اعلی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ، ترک وزیر اعظم ، گورنر استنبول واسب شاہین ، میئر استنبول قادر توپباش اور ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا ہے – وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ ترکی میں ہونے والے دہشت گردی کے اس واقعہ پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے اور ہم غم کی گھڑی میںاپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں -انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام کی تمام ترہمدریاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں- وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مربوط اور مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر اقدامات کئے ہیں،سیکیورٹی ادارے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر اور لاو¿ڈ سپیکر پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد ،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اورسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے گشت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے طویل ترین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے امن وامان کی بہتری کیلئے نہ صرف ٹھوس اقدامات کئے ہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،اس لئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے اورسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے گشت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے ڈولفن فورس تشکیل دی ہے۔

آسٹریلیا نے پورے سال کے مطابق سکور کر لیا

سڈنی(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنالئے ہیں۔سڈنی ٹیسٹ میں پہلے روزکھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 365 رنز بنا لئے۔ ڈیوڈ وارنر نے 113 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میٹ رنشا 167 رنز پرناقابل شکست ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے ٹیم کو 151 رنز کا آغاز فراہم کیا، وارنر وہاب ریاض کی گیند پروکٹ کیپر سرفراز کا کیچ بنے، انہوں نے 95 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، 203 کے مجموعی سکورپرآسٹریلیا کی دوسری وکٹ گری جب عثمان خواجہ (13) بھی وہاب ریاض کا شکار بن گئے، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 24 رنز بنا کر آو¿ٹ یاسر شاہ کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے، تینوں بیٹسمین وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 365 رنز بنا لئے ہیں۔اوپنر میٹ رنشا 167 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں جبکہ ان کے ساتھ پیٹرہینڈز کومب 40 رنز پر موجود ہیں۔ وہاب ریاض نے 2 جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے سکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، سمیع اسلم کی جگہ جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا جبکہ سہیل خان کو ڈراپ کرکے عمران خان کو شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پہلے ہی 2-0 سے اپنے نام کرچکا ہے،میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دی اور پھر میلبرن ٹیسٹ میں اننگز اور 18 رنز سے آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔

وزیر اعظم کو عمران خان نے اربوں روپے کمانے کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما لیکس معاملے پر پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو اربوں روپے کمانے کا ایک طریقہ بھی بتادیا ، ان کا کہنا تھا کہ اگرپاناما لیکس کا انکشاف کرنے والی صحافتی تنظیم (آئی سی آئی جے )کی دستاویزات غلط ہیں تو نوازشریف صحافتی تنظیم کے خلاف مقدمہ درج کرےں جس سے نوازشریف کو اربوں روپے مل سکتے ہیں،