یاسرنے ناقص کارکردگی کااعتراف کرلیا

سڈنی ( نیو ز ا یجنسیا ں ) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں خراب باو¿لنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے غلط جگہ باولنگ کی اور اپنی باو¿لنگ میں فیلڈنگ کی تعیناتی کا فیصلہ میرا ذاتی تھا۔ابتدائی میچزمیں فیل ہوگیا،امید ہے سڈنی میں نتائج یکسرمختلف ہونگے۔یاسر شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اننگز میں 207 رنز دیے تھے اور صرف تین وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق یاسر شاہ نے غیرملکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ’یہ میری غلطی تھی اور بطور باو¿لر میں اپنی باو¿لنگ کے دوران فیلڈرز کی تعیناتی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں جو غلط فیصلہ تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا خیال ہے میں نے بہت زیادہ فل ٹاس اور آسان گیندیں کیں تاہم میں نیٹ پر اپنے ایکشن کو بہتر کرنے اور باو¿لنگ کی سمت کو درست کرنے کے لیے کام کررہا ہوں’۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں بارش کے باعث کوئی خشکی نہیں تھی اور وکٹ بھی زیادہ خراب نہیں تھی’۔خیال رہے کہ یاسر شاہ 11 سال کے طویل عرصے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست آنے والے پہلے لیگ اسپنر بن گئے تھے تاہم مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث وہ اب 12 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔یاسر شاہ نے 2016 میں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا تھا۔آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے ماضی میں یاسر شاہ کو کئی مفید مشورے دیے جس کا وہ خود اعتراف کرچکے ہیں۔شین وارن کے مشوروں پر یاسر شاہ نے کہا کہ ‘وہ ہمیشہ مجھے تحمل کے ساتھ وکٹیں حاصل کرنے کا گر بتاتے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ مجھے آسٹریلیا میں سلو باو¿لنگ کیسے کرنی ہے اور متحدہ عرب امارات میں 83-84 کی رفتار سے کس طرح باو¿لنگ کرسکتا ہوں’۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دفاعی انداز اپنانے پر شین وارن نے یاسر شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ سڈنی میں 3 جنوری کو شروع ہوگا جہاں یاسر کے ساتھ محمد اصغر کو بھی اضافی اسپنر کے طور پر حتمی ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر صارفین کی مشکل آسان ہونے کے قریب

لاہور(خصوصی رپورٹ)ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسے نے جب ٹوئٹر صارفین سے سوال کیا کہ وہ ٹوئٹر میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ تو ان کو اس سوال کے 5700سے زائد جواب موصول ہوئے ۔صارفین سب سے زیادہ ٹوئٹ ایڈٹ آپشن کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے نظر آئے ۔اس حوالے سے ٹوئٹر کے سی ای او نے بھی اتفاق رائے کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹ ایڈٹ کا آپشن یقینا بہت ضروری ہے اور کمپنی اس حوالے سے سوچنے میں مصروف ہے ۔جیک کے مطابق وہ ٹوئٹر میں دو طرح کے ایڈٹ آپشن لانے کے خواہ ہیں۔ ایک آپشن یہ ہوگا کہ جو کچھ بھی آپ ٹوئٹ کریں گے اس میں موجود کسی بھی غلطی کو 5 منٹ کے اندر ہی صحیح کرسکیں گے اگر غلطی کو 5 منٹ کے اندر ٹھیک نہیں کیا گیا تو آپ کو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔دوسرا آپشن یہ ہے کہ ٹوئٹ کو آپ کبھی بھی کسی بھی وقت ایڈٹ کرسکتے ہیں جیسے فیس بک پر سٹیٹس کو ایڈٹ کیا جاتا ہے ۔ فیس بک پر جس پوسٹ کو ایڈٹ کیا جائے اس پر ایڈیٹڈ لکھا آجاتا ہے لیکن ٹوئٹر پر ایسا نہیں ہوگا۔ جب آپ کوئی بھی ٹوئٹ ایڈٹ کریں گے تو اس پر ایڈیٹڈ لکھا نہیں آئے گا۔

خبردار ! ایسی فلمیں نہ دیکھیں ورنہ آپ بھی خطرناک بیماری کا شکار ہو جائینگے

استنبول (خصوصی رپورٹ) جاما انٹر نیشنل میڈیسن جریدے میں شائع ہونیوالی ایک تحقیق کیمطابق عشقیہ فلمیں انسانوں کو موٹا کرتی ہیں۔امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے دوران جذباتی فلم”لو سٹوری”دیکھنے والوں نے کامیڈی فلم “سویٹ ہوم الاباما” دیکھنے والوں کی نسبت 36 فیصد زیادہ پاپ کارن کھائے ۔دوسرے تجربے کے دوران سائنسدانوں نے ایک سینما ہال میں زمین اور کوڑے کے ڈبوں میں پھینکے گئے پاپ کارن کے ڈبوں کی تعداد کی گنتی کر کے معلوم کیا کہ ناظرین کس قسم کی فلمیں دیکھ کر زیادہ کھانا کھاتے ہیں جسکے مطابق جذباتی فلم” سولاریس”دیکھنے والوں نے کامیڈی فلم “مائی بگ فیٹ گریک ویڈنگ “دیکھنے والوں سے 55 فیصد زیادہ پاپ کارن کھائے جبکہ جذباتی فلم دیکھنے والوں نے پاپ کارن کھا کر اپنے جذبات کو قابو کیا ۔

”ثبو ت مل گئے“ ….عمران خان کا دھماکہ خیز بیان

لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف مزیدثبوت مل گئے ہیں،نئے ثبوتوں کیساتھ سپریم کورٹ کوفیصلہ کرنے میںآسانی ہوگی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس پر کل دھماکہ خیز پریس کانفرنس کروں گا۔ پاناما کیس سے متعلق اہم چیزیں سامنے لاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف مزید ثبوت مل گئے ہیں ۔نئے ثبوتوں کیساتھ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی ۔

امریکہ کا کنٹرول ختم چین 2018ءمیں سپر پاور بن جائیگا سب سے بڑی پیشگوئی

ماہر علم و نجوم بابا وانگا جن کا 1996ءمیں انتقال ہوا مگر اس سے قبل کی جانیوالی ان کی پیشگوئیاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ معتبر سمجھی جاتی ہیں۔ورلڈ ٹریڈ سینئر پر حملہ ،سیاہ فام امریکی صدر کی پیشگوئیوں سمیت درجنوں انکشافات کرنیوالی اس شخصیت کے بیانات ان کے چاہنے والے اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل کرتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 2018ءمیں چین سپر پاور بن جائیگا ۔اناج کی کمی ختم ہو جائیگی۔2043ءمیں مسلمانوں کو بر اعظم یورپ پر کنٹرول حاصل ہو جائیگا ،2051ءمیں جانور ارتقا ءکے عمل سے گزر کر نصف انسان بن جائیں گے ۔2046ءتک ہر انسانی عضو مصنوعی تیار ہو کر کامیاب نتائج دیگا ۔5079ءمیں دنیا ختم ہو جائیگی ۔

تڑپ تڑپ کر ہسپتال کے فرش پر جان دینے والی زہرہ خادم اعلیٰ کیلئے کئی سوال چھوڑ گئی

خادم پنجاب کے لاہور شہرمیں تڑپتے مریض کس کو اپنی فریاد سنائیں ۔قصور کس کا ؟قصور سے آنے والی زہرہ بی بی کا یا بڑھتی ہو ئی آبادی کا ؟شعبہ صحت میں اربوں کے خرچے جھوٹ ثابت ہوئے ۔ قصور کی رہائشی زہرہ بی بی کو اس کے بچے میلوں دور لاہور کے جناح اسپتال میں صرف اس لیے لائے کہ شاید ان کی والدہ کو بہتر علاج کی سہولیات مل جائے لیکن جہاں حکمران خود بیرون ملک علاج کراتے ہوں وہاں ملک کے سرکاری اسپتالوں میں بھلا غریبوں کو کون پوچھے گا اور نتیجہ وہی نکلا جو زہرہ بی بی جیسے ہزاروں مریضوں کو سرکاری اسپاتالوں میں لانے سے نکلتے ہیں یعنی ورثا لائے تو مریض کو اپنے پیروں پر لیکن اسے چار کندھوں پر لے جایا گیا۔زہرہ بی بی کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ایک بیڈ بھی نہ ملا اور تو اور ڈاکٹروں نے اس کے میڈیکل ریکارڈ کا بھی جائزہ نہ لیا کہ وہ بدنصیب دل کی مریضہ ہے، زہرہ کو ایمرجنسی کے ٹھنڈے فرش پر ہی لٹاکر ڈرپ لگادی گئی، کچھ ڈرپ کا اثر تھا اور کچھ ٹھنڈے فرش نے کام دکھایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اسے شدید بخار نے آگھیرا، اس پر بھی وہاں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو کچھ خیال نہ آیا، انہوں نے اسی وقت پھرتی دکھائی جب زہرہ کے ساتھ آنے والوں نے دھاڑیں مار کر رونا شروع کردیا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور زہرہ بی بی ابدی نیند جاسوئی۔