Tag Archives: Raheel

بھارتیوں کے پرانے زخم پھر سے ہرے ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی بھارتیوں کے پرانے زخم پھر سے ہرے ہوگئے ¾ پاک فوج کے سابق سپہ سالار کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نے3 دسمبر1971ءکو سرجیل سٹرائیک کے دوران دشمن کے مورچے میں گھس کر 47 بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم ¾28 کو قیدی بنالیا ¾ مردمجاہد نے 4 بھارتی ٹینکوں کو بھی تباہ کیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق عمومی طورپر پاکستان کیخلاف بھارت بے بنیاد پراپیگنڈا کرتارہتاہے جس کی وجہ سے کئی دفعہ سبکی کا بھی سامنا کرچکا ہے لیکن راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کی خبر کیساتھ ہی بھارتیوں کو ایک مرتبہ پھر راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف ضرور یادآئیں گے جنہوں نے دشمن کے مورچے میں گھس کر میجرنارائن سنگھ کی سٹین گن چھینی اور ابدی نیند سلادی تھی، میجر شریف شریف شہید کو فاتح صبونہ بھی کہاجاتاہے ۔ میجر نارائن سنگھ کہاکرتاتھاکہ ہے کوئی مائی کا لعل جو میرے سامنے آئے ، شبیر شریف نے 47بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم بنا کر 28کو قیدی بنا کر ساتھ لے آئے تھے جبکہ چارٹینک بھی تباہ کردیئے ، اور یہ کاری زخم بھارتی فوج آج تک نہیں بھولی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 1971کی جنگ چھڑی تو اس وقت جنرل راحیل شریف کے بھائی شبیر شریف پی ایم اے کاکول میں تھے لیکن جلد ہی اپنی یونٹ 6فرنٹیئرفورس کے ہمراہ ہیڈسلمانکی ورکس پہنچے جہاں 105بریگیڈپہلے ہی دشمن سے پنجہ آزمائی میں مصروف تھااور بھارت کا 86کلومیٹر علاقہ قبضہ میں لے لیاتھا۔ بھارتی فوج سلمانکی ہیڈورکس کو تباہ کرناچاہتی تھی تاکہ دوسری جانب موجود پاکستانی فوج کو محصور کیاجاسکے لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ کس سے واسطہ پڑچکاہے، تین دسمبر1971کی سردرات میجرشبیرشریف بارودی سرنگوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے جوانوں سمیت بھارتی علاقے میں گھس گئے اوراس سرجیکل سٹرائیک کے دوران بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ایک پل پر بھی قبضہ کرلیا۔اگلے تین دن بھارت نے قبضہ چھڑانے کے لیے تابڑتوڑ 14حملے کیے لیکن ناکامی مقدر بنی ۔ دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد بالآخر 6دسمبر کو میجرشبیرشریف دشمن کے ایک گولے کی زدمیں آگئے اور جام شہادت نوش کیا، میجرشبیر شریف کی اسی بہادی پر ان کو نشان حیدر عطاکیاگیا۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں جنرل راحیل شریف نے بھی کہاتھاکہ ہم نے اگر سرجیکل سٹرائیک کی تو بھارت نصاب میں اپنے بچوں کو پڑھائے گاکہ سرجیکل سٹرائیک کیا ہوتی ہے۔