دنیا کا خطرناک سال 2017 ءقرار….خطر ناک اور حیران کن پیشن گوئیاں

پیرو(ویب ڈیسک) نجومیوں نے سال 2017 کو دنیا کیلئے خطرناک سال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے نئے امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے اس سال جنگوں میں مزید تیزی آئے گی، امریکا اور اسرائیل کے اتحاد میں بہتری آئے گی، ان نجومیوں نے سال 2016 کے لیے جو پیش گوئیاں کی تھیں وہ ٹھیک ثابت ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساحل سمندر پر موجود پیرو کے نجومیوں نے ہر بار کی طرح اس بار بھی پیش گوئیاں کی ہیں اور کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے سبب دنیا بھر میں جاری جنگوں میں مزید تیزی آئے گی ساتھ ہی امریکا اور اسرائیل کا اتحاد مزید بہتر ہوگا۔نجومیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نیا سال لاطینی امریکا کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا، چلی میں مزید زلزے آئیں گے، انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹے گا، دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔یاد رہے کہ نجومیوں نے گزشتہ پیرس اور پورپ میں حملوں کی پیش گوئیاں کی تھیں جوکہ بالکل ٹھیک ثابت ہوئیں۔

پہلی خاتون کار اور سپر بائیک ریسر کا شاہ رخ خا ن بار ے اہم انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والوں کی فہرست میں بھارت کی پہلی خاتون کار اور سپر بائیک ریسر الیشا عبداللہ بھی شامل ہو گئی ہیں،وہ بھی کنگ خان کی دیوانی نکلیں۔تفصیلات کے مطابق الیشا عبداللہ نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں، ان کے ساتھ فلم کرنے کیلئے مختصر رول بھی ملا تو اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دوں گی۔شاہ رخ خان کی اداکاری اور بولنے کے انداز سے مجھے عشق ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگ عام زندگی میں کچھ اور جبکہ اداکاری میں مختلف ہوتے ہیں تاہم شاہ رخ خان کا انداز بالکل قدرتی ہے۔میں ایک سال میں بالی ووڈ میں انٹری دینا چاہتی ہوں، شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آنے کا سوچ کر ہی جذباتی ہوجاتی ہوں۔

پی سی بی کا بھارت کے خلاف اعلان جنگ, وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے ایم او یو طے پانے کے باوجود باہمی سیریز نہ کھیلنے پربھارتی کر کٹ بورڈ کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان ہے۔کرکٹ ویب سائٹ ”کرک انفو“کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا اور پھر لندن میں معاملے کو آگے بڑھانے کیلئے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کی طرف سے باہمی ویمنز سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے پاکستان کو پوائنٹس ایوارڈ کیے تھے، گورننگ باڈی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی سیریز نہ کھیلنے کی قابل قبول وجہ پیش نہیں کرسکا، اسی بنیاد پر پی سی بی کو اب بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا حوصلہ ملا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان معروف پاکستانی باﺅلر کے ہدف بن گئے

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل القامت فاسٹ باو¿لر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ ایک روزہ سیریز میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کو اپنا ہدف بنائیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 13 جنوری کو ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا جس کےلئے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔محمد عرفان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے بعد قومی ٹیم کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔ٹیم میں منتخب ہونے پر محمد عرفان نے کہاکہ میں سلیکٹرز اور انتظامیہ کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور ٹیم میں منتخب کیا۔آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا عزم کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں اس موقع کو اپنا پہلا اور آخری موقع سمجھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کویقینی بناو¿ں گی۔طویل القامت فاسٹ باو¿لر 2016 میں انجری کے باعث قومی ٹیم کے ساتھ مسلسل بیرونی دوروں میں نہیں جاسکے تاہم اب اپنی فٹنس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ون ڈے میں بھی مصروف رہے ہیں۔وہ اس وقت فارم میں ہیں اور اپنی فارم کو پاکستان اور ٹیم کے لیے سود مند بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اپنے قد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف بلے بازوں کو خوف زدہ کرنے والے عرفان نے کہا کہ میں واحد باو¿لر ہوں جس کا قد اتنا لمبا ہے اور مجھے اس کا فائدہ حاصل ہے اس لیے آسٹریلیا کی تیز وکٹوں پر اس صلاحیت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بلے بازوں کو آو¿ٹ کروں گا۔محمد عرفان نے کہا کہ میرا پہلا ہدف اسمتھ ہیں کیونکہ وہ اس وقت بہترین فارم میں ہیں لیکن میں اپنے معمول کی باو¿لنگ سے انھیں آو¿ٹ کروں گا۔عرفان نے کہاکہ ورلڈکپ کے ابتدائی دومیچوں میں میرے لیے مشکلات پیش آئی تھیں لیکن اب میں ان وکٹوں کا عادی ہوں اور صحیح جگہ پر باو¿لنگ کروں گا۔

پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی دعوت دے دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ‘ہم نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو رواں سال 11 مارچ سے 15 مارچ تک پاکستان میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی تجویز دی ہے جس کے لیے ہم ان سے رابطے میں ہیں’۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رواں سال پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دو ٹی ٹوئنٹی میچزامریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلنے کی دعوت دی ہے جس کے جواب میں ہم نے پاکستان میں دو میچ کھیلنے کی شرط رکھی ہے’۔ان کا کہنا تھا اگر ویسٹ انڈیز پاکستان کے دورے کے لیے رضامند ہوتا ہے تو ہم بھی ان کی درخواست کے مطابق رواں سال مارچ کے آخر میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ فلوریڈا میں کھیلیں گے۔ویسٹ انڈیز کی دعوت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی نے انھیں کہا ہے کہ ہم امریکا میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے انھیں پاکستان آنا ہوگا’۔پی ایس ایل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں لیکن ‘ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں انھیں منانے کی کوشش کرررہے ہیں’۔پی سی بی نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کا اعلان کیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا جس کے چند دنوں بعد پاکستان کے دورے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بنتی ہے’۔

سال 2016, صحافیوں کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک؟

برسلز(ویب ڈیسک)2016 میں دنیا بھر میں ک±ل ایک سو بائیس صحافی مارے گئے۔ ان میں سے ترانوے صحافی اور میڈیا کارکنوں کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا جبکہ انتیس صحافی دو مختلف فضائی حادثوں میں ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے ) نے سال 2016ءکے لیے جاری کردہ اپنی سالانہ رپورٹ میں بتائی۔اس رپورٹ کے مطابق رواں برس دنیا کے مختلف ملکوں میں مارے جانے والے مجموعی طور پر 122 نامہ نگاروں، پریس فوٹو گرافروں اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے دیگر پیشہ ور کارکنوں میں سے 93 مختلف بم دھماکوں اور تنازعات کے شکار علاقوں میں متحارب فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے جبکہ باقی 29 صحافی دو ہوائی جہازوں کی تباہی کے واقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔آئی ایف جے کی اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس باقاعدہ نشانہ بنا کر ہلاک کیے جانے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 112 رہی تھی جبکہ اس سال یہ تعداد 100 سے کم یعنی 93 رہی۔ عراق دنیا کا وہ واحد ملک تھا، جو صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا۔ 2016ءمیں عراق میں ک±ل 15 صحافی مارے گئے۔اس رپورٹ کے مطابق عراق کے بعد افغانستان صحافیوں کے لیے دنیا کا دوسرا سب سے پرخطر ملک ثابت ہوا، جہاں اس سال مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 13 رہی۔ اس کے علاوہ میکسیکو میں بھی اس سال 11 صحافی مارے گئے۔اسی سال دنیا کے جن دیگر ممالک میں سب سے زیادہ صحافی مارے گئے، ان میں یمن، گوئٹے مالا، شام، پاکستان اور بھارت کے نام نمایاں ہیں۔ یمن، گوئٹے مالا اور شام میں آٹھ آٹھ صحافی جبکہ پاکستان اور بھارت میں پانچ پانچ صحافی مارے گئے۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے صدر فیلیپ لر±وتھ کے مطابق اس سال ٹارگٹ بنا کر قتل کیے جانے والے صحافیوں کی تعداد اگرچہ گزشتہ برس کے دوران ایسی ہلاکتوں کے مقابلے میں کم رہی تاہم ’میڈیا کارکنوں کے خلاف تشدد کے ہلاکت خیز استعمال میں معمولی کمی‘ کے باوجود یہ حقیقت تاحال بہت پریشان کن ہے کہ ’میڈیا کارکنوں کی سلامتی کے حوالے سے موجودہ بحرانی حالات کے خاتمے کی مستقبل قریب میں بھی کوئی امید نظر نہیں آتی۔اس سال دو مختلف فضائی حادثات میں جو 29 دیگر صحافی مارے گئے، ان میں سے برازیل کے 20 صحافی کولمبیا میں تباہ ہونے والے ایک مسافر ہوائی جہاز میں سوار تھے جبکہ ایک دوسرے ایئر کریش میں نو روسی میڈیا کارکن اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ ایک طیارے میں سوار شام جا رہے تھے۔

اوباما کی جانب سے پاکستانی دفاعی نظام کو بڑا نقصان

واشنگٹن(این این آئی)وبامہ انتظامیہ نے جاتے جاتے ملک کے میزائل پروگرام سے وابستہ 7پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ،ماہرین نے امریکی حکومت کے فیصلے کو سیاسی قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایا کہ امریکی ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن7 کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ ملکی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے خلاف کام کررہی تھیں۔تاہم نوٹیفکیشن میں ایسی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی جس سے معلوم ہوسکے کہ پابندی کن سرگرمیوں کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں کے لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد،کراچی،ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے پتے دئیے گئے ۔پاکستان نے ہمیشہ اپنے میزائل پروگرام میں کسی قسم کی بے قاعدگیوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتائے بغیر پابندی عائد کرنا اوباما انتظامیہ کا سیاسی فیصلہ ہے۔

بیوی اور اسکے آشنا کے ہاتھوں یونانی سفیر قتل, اندرونی کہانی سامنے آگئی

برازیلیہ (خصوصی رپورٹ) برازیل کی پولیس کا کہنا ہے کہ یونان کے سفیر کو ہلاک کرنے والے مقامی پولیس اہلکار کا ان کی بیوی کے ساتھ رومانوی تعلق تھا۔ برازیل میں یونان کے سفیر کائیریا کوس امیریدس پیر سے لاپتہ تھے اور ان کی لاش جمعرات کو ریو کے مضافات میں ایک جلی ہوئی گاڑی سے ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یونان سفیر کی برازیلین بیوی فرانسووا امیریدس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کی سازش تیار کی۔ پولیس کے مطابق اہلکار سرجیو گومز موریر فلہیلو نے یونانی سفیر کو گلا دبا کر مارنے کا اعتراف کیا ہے۔ 40سالہ فرانسووا امیریدس اور 29سالہ موریرا کو ان کے ایک رشتے دار ایڈوڈ ومیلو کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سفیر قتل

نواز کو ووٹ نہ دیتے تو حکومت نہ بنتی, اہم شخصیت کے حیران کُن انکشاف

نواب شاہ(آئی این پی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرادری نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے 2013کے الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے دل پر پتھر رکھ کراس الیکن کو مان رہا ہوں ہم ووٹوں کے مدد سے اقتدر میں آئیں گے جب کے لوگ نوٹوں کی مدد سے اقتدر میں آتے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے ایم پی اے چودھری طارق مسعود آرائیں کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دنیا کی عظیم خاتون اور سیاسی لیڈر تھی جن کو کھو کر کاستان سمیت دنیا کو بھی نقصان ہوا ہے بھٹو ازم نے عوام کو زبان دی اور ان کو حقوق بھی دیئے آصف علی زدردای کا کہنا تھا کہ میں اگر میاں صاحب کو وٹ نہیں نہیں دیتا تو وہ پارلیمنٹ نہیں بناسکتے تھے اور سسٹم ٹوٹ جاتااور کوئی ( بلا ) حملہ کردیتا ہم جمہوریت کے لئے آگے بڑھے ہیں کیونکہ کسی نے صحیح کہا ہے کہ کمزور ترین جمہور یت برترین آمریت سے بہتر ہے انہوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف میں بہت سی خامیاں موجود ہیں جب بھی اقتدار میں آتے ہیں یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ جب آئے تھے توان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا یہ لوگ اپنا کل بھول جاتے ہیں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے ہے مگر ان کی سوچ میں یہ باتیں نہیں ہیں جس کی بنا پر میں نے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں کاکہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی 90سیٹوں حکومت بنائی تھی اور ملک چلا کردیکھایا تھا اور اب بھی ایسے ہی کریں گے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خو د کو منوا یا ہے۔

شراب و شباب کی محفل پر چھاپہ, بڑی گرفتاریاں

لاہور (کرائم رپورٹر) وحدت کالونی کے علاقہ میں رات گئے پولیس کا شراب و شباب کی محفل پر چھاپہ،25 ڈانسرز سمیت 60 افراد ہلہ گلہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس کو دیکھتے ہی لڑکیوں کی دوڑیں گرفتار لڑکیوں کی رہائی کیلئے رات بھر بااثر سفارشیوں کے فون بجتے رہے ، پولیس نے ریسور سائیڈ پر رکھ کر موبائل فون بند کر دیئے۔ مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ فیروز پور روڈ پر واقع ایک کوٹھی میں رات گئے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شامل خوبرو لڑکیوں نے مختصر لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ رات بارہ بجتے ہی پاکستانی و انڈین گانوں میں ڈانس پارٹی شروع ہوگئی۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی شراب و شباب کی محفل میں شامل رقاصاﺅں نے جان بچانے کیلئے دوڑیں لگا دیں، تاہم پولیس نے موقع سے ساﺅنڈ سسٹم سمیت 25 لڑکیوں،35مردوں اور دو ہیجڑوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ ڈانس پارٹی پر چھاپہ کے بعد شہر کی بااثر شخصیات کے ڈانسرز کی رہائی کیلئے فون بجنا شروع ہوگئے، تاہم پولیس نے رات گئے مقدمہ درج کرلیا۔