کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے ایم او یو طے پانے کے باوجود باہمی سیریز نہ کھیلنے پربھارتی کر کٹ بورڈ کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان ہے۔کرکٹ ویب سائٹ ”کرک انفو“کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا اور پھر لندن میں معاملے کو آگے بڑھانے کیلئے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کی طرف سے باہمی ویمنز سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے پاکستان کو پوائنٹس ایوارڈ کیے تھے، گورننگ باڈی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی سیریز نہ کھیلنے کی قابل قبول وجہ پیش نہیں کرسکا، اسی بنیاد پر پی سی بی کو اب بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا حوصلہ ملا ہے۔
پی سی بی کا بھارت کے خلاف اعلان جنگ, وجہ بھی سامنے آگئی

