وینزویلا میں آنے والے ہولناک زلزلے نے ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو کو ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچایا۔ 74 گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد ان کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور دونوں بچوں آرون اور آئنوہا کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔ لوکاس ٹریخو کے کلب نے بھی اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی۔
وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

