24 اگست سے قبل اسکول کھولنے پر کارروائی ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے سرکاری شیڈول کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔
رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ 24 اگست سے پہلے کسی بھی سرکاری یا نجی اسکول میں تدریسی سرگرمیاں شروع نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے والے اداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے صرف ایک ماہ کے سمر کیمپس کی اجازت دی گئی تھی۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام ادارے سرکاری تعلیمی کیلنڈر اور مقررہ شیڈول کے مطابق ہی دوبارہ کھولے جائیں۔
