پولش کوہ پیما نے نانگا پربت پر نئی تاریخ رقم کر دی
پولینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف اسکی ماؤنٹینئر آندژی بارگیل (Andrzej Bargiel) نے پاکستان کی 8,126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت پر ایک منفرد عالمی کارنامہ انجام دے دیا۔ انہوں نے بغیر اضافی آکسیجن استعمال کیے چوٹی سر کی اور پھر وہاں سے مسلسل اسکی کرتے ہوئے نیچے اترنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن گئے۔
بارگیل نے یہ مہم مکمل طور پر بغیر سپلیمنٹری آکسیجن انجام دی، جو 8 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر انتہائی خطرناک اور جسمانی طور پر نہایت مشکل سمجھی جاتی ہے۔ اس کامیابی کو بلند پہاڑی کوہ پیمائی اور اسکیئنگ کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

