پاکستان کی 14 سالہ اسوہ مرجان نیازی نے روس میں منعقدہ بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ ان کے والد نجیب نیازی نے سلور میڈل حاصل کیا۔ دونوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔
پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی

