سُوئی کی دلچسپ علامتیں

اگر غیرشادی شدہ خواب میں سوئی کو دیکھے تو یہ شادی کے ہونے پر دلیل ہے اور فقیر اگر سوئی کو دیکھے تو یہ اس کے حال کی پردہ پوشی پر د لیل ہے اور جو دیکھے کہ سوئی میں دھاگہ ہے تو یہ اس کے کاموں کے درست ہونے پر دلیل ہے اور اس کے متفرق کام مجتمع ہوں گے اور جو یہ دیکھے کہ وہ سوئی جس سے وہ سیتا ہے ٹوٹ گئی ہے یا اس سے چھین لی گئی ہے‘ تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کے کام متفرق ہوں گے اور خراب ہوں گے اور سوئی عورت پر بھی دلیل ہے اور جو شخص یہ دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں سوا (بڑی سوئی) ہے تو اگر اس کی بیوی حاملہ ہے تو بیٹی ہوگی اور اگر وہ حاملہ نہ ہو تو پھر یہ خواب سفر کی دلیل ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ سوئی کھا رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنا راز کسی ایسے شخص کو بتائے گا جو اس کو نقصان پہنچائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو سوئی چبھوئی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کو مطعون کرے گا یعنی اس پر اعتراض و تنقید کرے گا اور جو شخص دیکھے کہ وہ لوگوں کے کپڑے سیتا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ لوگوں کی خیر خواہی کرے گا اور ان کی صلاح و درستگی کی کوشش کرے گا۔ اس لئے کہ لغت عرب میں خیاط (درزی) ناصح (خیرخواہ) ہے۔ سوئی نصیحت کا آلہ اور دھاگہ نصیحت کرنے والا ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے کپڑے سیتا ہے تو اگر فقیر ہے تو مستغنی ہوگا اور بگڑے کام بنیں گے اور اگر سوئی سے اپنے کپڑوں کو رفو کرتا ہے تو غیبت سے توبہ کرے گا یا کسی گناہ سے معافی چاہے گا جبکہ اس کا رفو مضبوط ہو۔ ورنہ وہ باطل اور غلط چیز پر معذرت کرے گا اور ظالموں سے الگ نہیں ہوگا۔ جیسے کہا جاتاہے کہ جس نے غیبت کی اس نے کپڑے کو پھاڑ دیا اور جس نے توبہ کی اس نے کپڑے کو رفو کیا۔

بچے دھماکے کرینگے …. پنجاب میں متعلقہ ادارے الرٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے 10 سے 12 سال کے بچوں کے ذریعے ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی۔ حساس اداروں کی جانب سے فراہم معلومات کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ افغانستان کے شہر کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان سوات نے خودکش بمباروں کو تیار کیا ہے جن میں 10 سے 12 برس کے بچے بھی شامل ہیں۔ ان بچوں کو لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھیجا جائے گا۔ لاہور کے ابدالی چوک کے قریب دو منزلہ سکول کی عمارت کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، شہر میں ججوں اور عدالتوں کے باہر بھی سکیورٹی بڑھائی جائے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جائے، افغان بستیوں میں پولیس اور حساس ادارے مشترکہ سرچ آپریشنز کریں۔

بیٹنگ بہترکیے بغیرجیت کاخیال چھوڑدیں

لاہور(نیوزایجنسیاں)سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہاہے کہ ہر ٹیم کے کپتان کے پاس میچ جیتنے کیلئے حکمت عملی ہوتی ہے۔لیکن ہماری ٹیم کی بیٹنگ کا مسئلہ ہے جب تک بیٹنگ لائن ٹھیک نہیں ہوگی میچ جیتنے کا خواب ،خواب ہی رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انضمام الحق اچھے کھلاڑی چننے کی صلاحیت رکھتے ہیںاور جہاں تک میں انہیں جانتا وہ اپنے بیان سے متعلق میڈیا پر کھل کر بات نہیں کر پارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم روتے رہتے ہیں کہ کپتان کو طاقتور بناو وہ جو جیسی ٹیم مانگتاہے اسے ویسی ٹیم دی جائے کیونکہ کپتان ہمیشہ اپنے ذہن میں تیار کی گئی حکمت عملی کے مطابق ٹیم مانگتا ہے۔مگر جب اس کے پاس مانگ کے مطابق کھلاڑی نہیں ہوتے تو حریف کی جانب سے دئیے گئے ہدف کو حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔رمیز راجہ نے آخر میں کہاکہ ہم لوگ میدان سے باہر بیٹھ کر میچ جیتنے پر ٹیم کو شاباش اور ہار جانے پر لعن طعن کرتے ہیں لیکن جو میدان میں موجود ہوتا ہے وہی حالات کا بہتر طریقے سے جائزہ لے سکتا ہے۔

نامور گلوکار شیگی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرینگے

اسلام آباد(آئی این پی)پی ایس ایل کی افتتاحی اور رنگا رنگ تقریب کو مزید گرما نے کیلئے پی سی بی نے معروف جمیکن گلوکار شیگی کو دعوت دےدی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ شیگی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے ہاں بھی کردی ہے۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 9فروری کو دبئی میں ہونے جارہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے بھی شامل ہوں گے۔ فہد مصطفی ٰاس موقع پر میزبانی کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ افتتاحی تقریب کے بعد پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائےگا۔

سلو اوور ریٹ پراظہرعلی1 میچ کیلئے معطل

دبئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بلے باز اظہرعلی کو آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میں سلو اوور رٓثثیٹ کی بناءپر ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا، 40 فیصد میچ فیس سے بھی محروم ہو گئے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی ٹیم کینگروز کے خلاف آخری ون ڈے میں مقررہ وقت میں اوورز پورے کرنے میں ناکام رہی تھی، گرین شرٹس مقررہ وقت پر 2 اوور پیچھے تھی، اظہرعلی کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم ایک سال کے دوران دوسری بار سلواوور ریٹ کا شکار ہوئی ہے اسلئے انہیں ایک میچ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔، معطلی کے باعث اظہرعلی اپریل میں دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اظہر پر میچ فیس کا 40 فیصد جبکہ ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں پر 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے بابر اعظم کوآل راﺅنڈربنانے کی تیار ی شروع کر دی

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز بابراعظم آل راو¿نڈر کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں جس کے لیے انھوں نے برسبین میں اپنا باو¿لنگ ٹیسٹ کرادیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق ماضی میں قومی انڈر19 ٹیم کی قیادت کرنے والے بابراعظم اپنے مشکوک باولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے ایڈیلیڈ سے برسبین پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ایکشن کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بابراعظم انڈر19 ٹیم میں بیٹنگ کے علاوہ آف اسپن باو¿لنگ بھی کرتے تھے لیکن انھیں مشکوک ایکشن کی پاداش میں باو¿لنگ کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔پی سی بی اہلکار کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم کے لیے آف اسپنر کا کردار ادا کرنے والے بابرکا برسبین میں قائم آئی سی سی لیب میں ٹیسٹ کیا گیا ہے جبکہ حتمی رپورٹ 15 روز کے اندر مل جائے گی ۔بابراعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیزترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا جبکہ عالمی طورپر تیزترین ایک ہزاررنزبنانے کا ریکارڈ برابر کرکے عظیم کھلاڑی ویوین رچرڈز، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔

انضمام نے قومی سکوارڈ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

لاہور(آئی این پی) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹس کا ایک کپتان بنانے کے حق میں ہوں۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز کے دوران کوئی بیان نہیں دینا چاہتا تھا، قومی ٹیم میری مرضی سے ہی منتخب ہوتی ہے لیکن کوچ اور کپتان کی بات بھی سنتاہوں، دورہ آسٹریلیا کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا، جیسی ٹیم مجھ سے مانگی گئی ویسی ہی دی، کھلاڑیوں میں فٹنس کی کمی ہے، فرسٹ کلاس میں پرفارم کرنے والے پلیئرز کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے، محمد حفیظ گزشتہ سال کے بہترین ون ڈے پلیئر تھے، انہیں بغیر سوچے سمجھے ٹیم میں شامل کرنے کا تاثر غلط ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ کسی کا نام نہیں لیتا لیکن ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں۔ اچھی پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائیگا، پی ایس ایل سے بھی نئے پلیئرز ٹیم میں آئیں گے۔ چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان کے حق میں ہوں۔

نڈال ٹائٹل جیتنے سے ایک قدم دور

میلبورن (اے پی پی) ہسپانوی ٹینس سٹار اور 14 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے سیمی فائنل میں بلغارین کھلاڑی گریگور دمترو کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے زیر کر کے 2014ءکے بعد پہلی مرتبہ کسی بھی گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، نڈال نے آخری بار 2014ءمیں منعقدہ فرنچ اوپن کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، نڈال کو کیریئر کے 15ویں گرینڈسلام ٹائٹل کیلئے (کل) اتوار کو پرانے حریف راجر فیڈرر کو چیلنج درپیش ہو گا۔ جمعہ کو سال کے پہلے گرینڈسلام آسٹریلین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نڈال اور دمترو کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے نڈال کا ساتھ دیا اور انہوں نے دمترو کو 3-2 سیٹس سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔، نڈال نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیت کر برتری حاصل کی تو دمترو نے دوسرا سیٹ 7-5 سے جیت کر کم بیک کیا، تیسرے سیٹ نے نڈال نے بلغارین کھلاڑی کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6، (7-5) سے ہرا کر ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی لیکن دمترو نے بھی ہمت نہ ہاری اور انہوں نے چوتھے سیٹ میں نڈال کو ٹائی بریک پر 7-6، (7-4) سے شکست دے کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں نڈال نے پر اعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے دمترو کو 6-4 سے ہرا کر میچ میں 3-2 سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ نڈال کو ایک بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 2009ءمیں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

” اٹینشن پلیز “ پاکستانی جوہری تنصیبات کی خفیہ دستاویزات پر بھارت کا حملہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں جہاں دیگر حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے وہیں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خفیہ ادارے کے حکام نے 1981 میں امریکی ارکان کانگریس کو خبردار کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے کہوٹہ میں پاکستانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے ، 1981 کے سی آئی اے کے ایک میمو کے مطابق ایجنسی کے ایک عہدے دار نے امریکی سینیٹرز کو اس طرح کے حملے کے امکان سے آگاہ کیا تھا تاہم سی آئی اے سرکاری طور پر اس کی تردید کرتی ہے۔ یہ میمو امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل اسپیشل اسسٹنٹ برائے جوہری پھیلاو¿ کےچیئرمین کو بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بعض سینئر امریکی حکام نے بھی اے بی سی نیوز کو اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کے کہوٹہ پر حملے کے امکانات پر امریکی حکومت میں سنجیدگی سے غور کیا جارہا تھا۔ اسی طرح سی آئی اے کا ایک میمو 17 اپریل 1981 کو چیئرمین نیشنل انٹیلی جنس کونسل (این آئی سی) کو بھیجا گیا جس میں بتایا گیا کہ سی آئی اے نے حملے کے امکانات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی جوہری پیش رفت پر بھارت کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے ایک انٹیلی جنس جائزہ رپورٹ مرتب کی جائے۔ یکم اپریل 1982 کو جاری ہونے والے ایک اور میمو میں انکشاف کیا گیا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سی آئی اے حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ دو اہم معاملات ایسے ہیں جن پر مسلسل اور قریبی اسکروٹنی کی ضرورت ہے۔ان میں پہلا پاکستان کی جانب سے میزائل مواد کے حصول پر بھارت کے خیالات اور دوسرا بھارت میں ہتھیاروں کی تیاری کے لیے قابل انشقاق مواد کی دستیابی اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری شامل ہے۔80 کی دہائی میں جاری کیے جانے والے دیگر میموز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری پروگرامز کے حوالے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی سے امریکا اس قدر خوف زدہ تھا کہ اس نے پاکستان اور بھارت میں خصوصی ‘جوہری سفیر’ تعینات کرنے پر بھی غور کیا تھا۔ 6 ستمبر 1985 کو جاری ہونے والے ایک اور انتہائی خفیہ میمورنڈم کے مطابق اس تجویز پر کافی غور و خوض کیا گیا تاہم منظر عام پر لائے جانے والے دستاویز میں سے تفصیلات کو نکال دیا گیا۔ اس سے ایک سال قبل سی آئی اے کے دفتر برائے نیئر ایسٹرن اینڈ ساو¿تھ ایشین اینالسس نے ایک میمو تیار کیا اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 2015 میں افشائ کیے جانے والے دستاویز کے مطابق اس وقت کے امریکی صدر رونلڈ ریگن نے جنرل ضیائ الحق کو خبردار کیا تھا کہ ‘بھارت آپ کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے فوجی کارروائی کرسکتا ہے’۔ میمو میں درج ہے کہ “پاکستانی ایلچی کا خیرمقدم کریں گے”، وہ اس امر کی یقین دہانیاں چاہیں گے کہ امریکا مخصوص اقدامات کے حوالے سے بھارت کے ساتھ وعدہ وفا کرسکتا ہے۔پاکستانیوں کی جانب سے پیشکش قبول کیے جانے کے امکانات کی وضاحت کرتے ہوئے سی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے پاس کھونے کو کچھ خاص نہیں لیکن پھر بھی ایلچی روانہ کرنے کے بارے میں پاکستان کے مخصوص ردعمل کا انحصار بھارت کے جوابی اقدام پر منحصر ہے۔ تاہم سی آئی اے نے اس بات ک اعتراف کیا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو ترک نہیں کرے گا کیوں کہ بھارت پہلے ہی ایک جوہری تجربہ کرچکا ہے۔ میمو میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ‘جوہری سفیر’ کی تعیناتی پر بھارت کا کیا ممکنہ رد عمل ہوگا اور اس نتیجے پر پہنچا گیا کہ اس وقت کے بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی ‘اس معاملے میں امریکی مداخلت کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ معاہدے سے گریز کریں گے’۔ سی آئی اے کے تجزیہ کاروں نے بتایا کہ انہیں ‘اس بات کا بھی یقین نہیں تھا کہ راجیو گاندھی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ نکل سکے گا’۔ سی آئی اے نے نشاندہی کی کہ راجیو گاندھی بھارت اور پاکستان سے برابری کے سلوک کی امریکی خواہش کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ میمو میں کہا گیا کہ راجیو گاندھی پاکستان اور بھارت کے جوہری مسئلے کے حوالے سے متبادل حکمت عملیوں پر غور کررہے تھے جس میں ممکنہ طور پر جوہری عدم پھیلاو¿ کے بجائے ہتھیاروں پر کنٹرول کا آپشن شامل تھا۔ سی آئی اے کا یہ خیال تھا کہ اگر امریکا ‘آرمز کنٹرول رجیم میں غیر وابستہ ممالک کے کردار میں اضافے کے حق کو تسلیم کرلیتا ہے تو راجیو گاندھی جوہری عدم پھیلاو¿ کے حوالے سے امریکی کوششوں کا احترام کرنے کے حوالے سے سوچنا چاہیں گے’۔

نیشنل ریجنل کرکٹ کپ پرپشاورکاقبضہ

اسلام آباد (اے پی پی) گوہرعلی اور افتخار احمد کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت پشاور نے قومی ریجنل ون ڈے کرکٹ کپ جیت لیا، پشاور نے فیصلہ کن معرکے میں کراچی وائٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 124 رنز کے واضح مارجن سے شکست دےکر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، کراچی کی ٹیم 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 197 رنز پر ڈھیر ہو گئی، انور علی کی ففٹی ناکافی ثابت ہوئی۔ گوہرعلی 145 اور افتخار احمد 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مشترکہ طور پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں پر 321 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا،گوہرعلی اور افتخار احمد نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور تیسری وکٹ میں 276 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ جوڑ کر ٹیم کو مستحکم مجموعہ فراہم کیا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں، گوہر علی 145 اور افتخار 131 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، مصدق احمد ایک اور اسراراللہ 29 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، انور علی اور تابش خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں کراچی وائٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40ویں اوور میں 197 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، انور علی کے سوا کراچی وائٹس کا کوئی بھی کھلاڑی پشاور کے باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، انور علی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان اکبرالرحمان 45، سعدعلی 29، محمدحسن 22، دانش عزیز 20، احسن علی 9، شاہ زیب حسن 2، طارق ہارون 8، اعظم حسین صفر اور تابش خان 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، افتخار احمد نے 3، ساجد خان اور تاج ولی نے دو، دو، عمران خان اور خالد عثمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔