Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
    • یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
    • برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
    • کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
    • چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
    • چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
    • زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
    • پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
    • ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    • کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
    • عہدہ ختم تو اہمیت ختم
    • گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
    • جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
    • حج 2027ء کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں
    • امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
    • بل گیٹس جیفری ایپسٹین کے معاملے پر امریکی ایوان کی کمیٹی میں پیش
    • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کر دی گئی
    • ICC ویمنز چیمپئینز ٹرافی، کرکٹ آسٹریلیا کو ویمن شیڈول تبدیل کرنا پڑ گیا
    • کویت نے ایرانی حملوں کے باعث عارضی طور پر فضائی حدود بند کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ” اٹینشن پلیز “ پاکستانی جوہری تنصیبات کی خفیہ دستاویزات پر بھارت کا حملہ

    By Daily Khabrainجنوری 28, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Secret Documents
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں جہاں دیگر حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے وہیں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خفیہ ادارے کے حکام نے 1981 میں امریکی ارکان کانگریس کو خبردار کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے کہوٹہ میں پاکستانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے ، 1981 کے سی آئی اے کے ایک میمو کے مطابق ایجنسی کے ایک عہدے دار نے امریکی سینیٹرز کو اس طرح کے حملے کے امکان سے آگاہ کیا تھا تاہم سی آئی اے سرکاری طور پر اس کی تردید کرتی ہے۔ یہ میمو امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل اسپیشل اسسٹنٹ برائے جوہری پھیلاو¿ کےچیئرمین کو بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بعض سینئر امریکی حکام نے بھی اے بی سی نیوز کو اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کے کہوٹہ پر حملے کے امکانات پر امریکی حکومت میں سنجیدگی سے غور کیا جارہا تھا۔ اسی طرح سی آئی اے کا ایک میمو 17 اپریل 1981 کو چیئرمین نیشنل انٹیلی جنس کونسل (این آئی سی) کو بھیجا گیا جس میں بتایا گیا کہ سی آئی اے نے حملے کے امکانات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی جوہری پیش رفت پر بھارت کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے ایک انٹیلی جنس جائزہ رپورٹ مرتب کی جائے۔ یکم اپریل 1982 کو جاری ہونے والے ایک اور میمو میں انکشاف کیا گیا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سی آئی اے حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ دو اہم معاملات ایسے ہیں جن پر مسلسل اور قریبی اسکروٹنی کی ضرورت ہے۔ان میں پہلا پاکستان کی جانب سے میزائل مواد کے حصول پر بھارت کے خیالات اور دوسرا بھارت میں ہتھیاروں کی تیاری کے لیے قابل انشقاق مواد کی دستیابی اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری شامل ہے۔80 کی دہائی میں جاری کیے جانے والے دیگر میموز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری پروگرامز کے حوالے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی سے امریکا اس قدر خوف زدہ تھا کہ اس نے پاکستان اور بھارت میں خصوصی ‘جوہری سفیر’ تعینات کرنے پر بھی غور کیا تھا۔ 6 ستمبر 1985 کو جاری ہونے والے ایک اور انتہائی خفیہ میمورنڈم کے مطابق اس تجویز پر کافی غور و خوض کیا گیا تاہم منظر عام پر لائے جانے والے دستاویز میں سے تفصیلات کو نکال دیا گیا۔ اس سے ایک سال قبل سی آئی اے کے دفتر برائے نیئر ایسٹرن اینڈ ساو¿تھ ایشین اینالسس نے ایک میمو تیار کیا اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 2015 میں افشائ کیے جانے والے دستاویز کے مطابق اس وقت کے امریکی صدر رونلڈ ریگن نے جنرل ضیائ الحق کو خبردار کیا تھا کہ ‘بھارت آپ کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے فوجی کارروائی کرسکتا ہے’۔ میمو میں درج ہے کہ "پاکستانی ایلچی کا خیرمقدم کریں گے”، وہ اس امر کی یقین دہانیاں چاہیں گے کہ امریکا مخصوص اقدامات کے حوالے سے بھارت کے ساتھ وعدہ وفا کرسکتا ہے۔پاکستانیوں کی جانب سے پیشکش قبول کیے جانے کے امکانات کی وضاحت کرتے ہوئے سی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے پاس کھونے کو کچھ خاص نہیں لیکن پھر بھی ایلچی روانہ کرنے کے بارے میں پاکستان کے مخصوص ردعمل کا انحصار بھارت کے جوابی اقدام پر منحصر ہے۔ تاہم سی آئی اے نے اس بات ک اعتراف کیا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو ترک نہیں کرے گا کیوں کہ بھارت پہلے ہی ایک جوہری تجربہ کرچکا ہے۔ میمو میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ‘جوہری سفیر’ کی تعیناتی پر بھارت کا کیا ممکنہ رد عمل ہوگا اور اس نتیجے پر پہنچا گیا کہ اس وقت کے بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی ‘اس معاملے میں امریکی مداخلت کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ معاہدے سے گریز کریں گے’۔ سی آئی اے کے تجزیہ کاروں نے بتایا کہ انہیں ‘اس بات کا بھی یقین نہیں تھا کہ راجیو گاندھی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ نکل سکے گا’۔ سی آئی اے نے نشاندہی کی کہ راجیو گاندھی بھارت اور پاکستان سے برابری کے سلوک کی امریکی خواہش کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ میمو میں کہا گیا کہ راجیو گاندھی پاکستان اور بھارت کے جوہری مسئلے کے حوالے سے متبادل حکمت عملیوں پر غور کررہے تھے جس میں ممکنہ طور پر جوہری عدم پھیلاو¿ کے بجائے ہتھیاروں پر کنٹرول کا آپشن شامل تھا۔ سی آئی اے کا یہ خیال تھا کہ اگر امریکا ‘آرمز کنٹرول رجیم میں غیر وابستہ ممالک کے کردار میں اضافے کے حق کو تسلیم کرلیتا ہے تو راجیو گاندھی جوہری عدم پھیلاو¿ کے حوالے سے امریکی کوششوں کا احترام کرنے کے حوالے سے سوچنا چاہیں گے’۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

    تازہ ترین

    چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ

    کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش

    گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.