Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عہدہ ختم تو اہمیت ختم

    By Khabrain Newsجون 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جب کوئی بڑے عہدے پر بیٹھتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ دنیا اس کی مٹھی میں ہے۔ دروازے پر قطاریں لگتی ہیں، فون بند نہیں ہوتا، ہر طرف سے سلام اور تعریف کی بارش ہوتی ہے۔

    لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی کا عہدہ ختم ہوا ،کوئی اقتدار سے ہٹا، اس کے گرد جمع ہجوم چیونٹیوں کی طرح اس روٹی کی طرف بڑھ گیا، جہاں نئی طاقت تھی۔

    ابن خلدون نے صدیوں پہلے کہا تھا کہ عصبیت یعنی گروہی وفاداری اقتدار کے گرد گھومتی ہے، انسان کے گرد نہیں۔

    یہ کوئی نئی بات نہیں۔ یہ اقتدار کا وہ نچوڑ ہے جو ہر گلی، ہر دفتر، ہر دربار میں دہرایا جاتا ہے، لیکن سمجھا کبھی نہیں جاتا۔

    ہر چند سال بعد ایک نیا چہرہ آتا ہے۔ نیا نعرہ، نئی امید، نئے وعدے۔

    عوام ایک بار پھر یقین کر لیتے ہیں۔ پھر وہی ہوتا ہے جو ہمیشہ ہوا۔ یہ اتفاق نہیں، یہ نظام ہے۔

    ابتک جو تیرے پیچھے ہجوم تھے، آج وہ چیونٹیوں کی طرح اس روٹی کے پاس جمع ہوں گے جو انہوں نے کھانی ہے۔

    لیکن یہ لوگوں کی بے وفائی نہیں۔ یہ اس نظام کا نتیجہ ہے جس نے سکھایا کہ طاقتور کے ساتھ رہو تو زندہ رہو گے، کمزور کے ساتھ رہو تو مٹ جاؤ گے۔ جب نظام یہ سبق دے تو پوری قوم چیونٹی بن جاتی ہے، روٹی ڈھونڈتی ہے، وفا نہیں۔

    یہاں عہدے کی قدر ہے، انسان کی نہیں۔

    تاریخ کا سب سے تکلیف دہ سبق یہی ہے۔ جو شخص کل اقتدار میں تھا، عہدہ جانے کے بعد اس کی کوئی نہیں سنتا۔ جو کل جج تھا، آج خود کٹہرے میں ہے۔ جو کل فیصلے کرتا تھا، آج فیصلوں کا انتظار کرتا ہے۔

    عہدہ تھا تو فون بند نہیں ہوتا تھا، اب گھنٹیاں بجتی رہتی ہیں کوئی نہیں اٹھاتا۔

    دروازے پر قطاریں تھیں، اب دروازہ خاموش ہے۔ تعریفیں تھیں، اب تنقیدیں ہیں۔ لیکن انسان وہی ہے۔ صرف کرسی بدلی اور کرسی کے بدلتے ہی پوری دنیا بدل گئی۔ یہی سب سے بڑا المیہ ہے۔

    کبھی جو ان کرسیوں میں بیٹھے تھے، آج جیلوں میں پڑے ہیں۔ یہ اقتدار کا وہ چکر ہے جو نہیں ٹوٹتا۔ اور سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جب کوئی جیل گیا تو وہی ہجوم جو کل تک جان دیں گے کی قسمیں کھاتا تھا، آج نئی روٹی کے پاس بیٹھا نظر ائے گا۔

    جیل کی سلاخوں نے ہر بار یہی سچ دکھایا: اقتدار میں جتنے یار تھے، تنہائی میں اتنے ہی کم نکلے۔ یہی وہ لمحہ ہے جب ہر حکمران نے سچائی کا سامنا کیا تنہائی میں، خاموشی میں، جیل میں یا جلاوطنی میں۔

    کرسی چار دن کی چاندنی ہے، یہ سب جانتے ہیں۔ لیکن جب یہ چاندنی ملتی ہے تو یہ سچ بھول جاتے ہیں۔ اور پھر اندھیری رات آتی ہے۔ ساتھ لاتی ہے وہ تنہائی جو اقتدار کے نشے میں کبھی نظر نہیں آئی تھی۔

    اگر آج آپ کے دروازے پر بھیڑ ہے تو ایک لمحے کے لیے رکیں اور سوچیں: کیا یہ لوگ میرے لیے آئے ہیں یا میری کرسی کے لیے؟ اگر یہ سوال آپ کو بے چین کرے تو سمجھیں کہ ابھی ہوش باقی ہے۔

    اقتدار کا نشہ سب سے خطرناک نشہ ہے کیونکہ یہ آہستہ آہستہ چڑھتا ہے، اور جب اترتا ہے تو سب کچھ لے کر جاتا ہے۔ اسی لیے ہر کوئی اس طاقت کو پکڑے رکھنے کے لیے کسی بھی حد تک چلا جاتا ہے تاکہ حیثیت بنی رہے، اثر رسوخ قائم رہے، اہمیت زندہ رہے۔

    لیکن تاریخ ہر بار ایک ہی سبق دیتی ہے: جو طاقت کے لیے سب کچھ داؤ پر لگاتا ہے، وہ آخر میں طاقت کے ساتھ سب کچھ گنوا بیٹھتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      گلگت بلتستان کے عام انتخابات

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.