Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اکبر ایس بابر کا پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
    • لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
    • راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا آئندہ مالی سال کیلئے پونے 7 ارب روپے کا بجٹ منظور
    • بھارہ کہو پولیس چوروں کے خلاف مثر کارروائی
    • ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے رورل ہیلتھ سنٹر دلہہ کا دورہ
    • سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
    • نتھیاگلی ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد غیر قانونی کیبن اور تعمیرات مسمار
    • پاکستان ریلوے کے پاس 439 انجن میں سے 269 فعال ‘ 172غیر فعال ریلوے ورکشاپ میں پزروں کی تیاری شروع
    • ایران سے زمینی راستے کے ذریعے عراق جانیوالے پاکستانی متوجہ ہوں
    • اٹک: شادی تقریب میں ڈانس پر دولہے اور3رقاصائوں سمیت35افراد پولیس کی حراست میں۔
    • اٹک پولیس کی کارروائیاں، 2 مجرمان اشتہاری گرفتار،تفتیش جاری
    • تھانہ پنڈیگھیب پولیس کا شادی تقریب میں فحش ڈانس پر چھاپہ
    • اوپن یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینار
    • سی پی او کی زیر صدارت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے کوآرڈینشن میٹنگ
    • تھانہ گوجرخان میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی تاخیر کا شکار
    • 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار،5 کلو گرام چرس برآمد، مقدمات درج
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • سب انسپکٹر سجاد سلیم دوسری مرتبہ تھانہ رنگو تعینات
    • صوبہ بھر میں گندم کی کاشت فروغ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز :عاشق حسین
    • کروڑ پاکستانی ذہنی امراض’ 1.29 کروڑ ہیپاٹائٹس کا شکار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد’ جدید سلاٹر ہائوس کا قیام معیاری گوشت کی فراہمی کیلئے ضروری

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی نے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد زکریا اکبر ضیا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد میں جدید اور معیاری سلاٹر ہائوس کی عدم موجودگی کے باعث شہریوں اور گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ خورشید احمد قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں سلاٹر ہائوس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر سے دور واقع مذبح خانوں تک جانوروں اور گوشت کی ترسیل سے اخراجات میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کا اثر بالآخر صارفین پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ معیاری سلاٹر ہائوس کا قیام نہ صرف شہریوں کو صاف اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے پاکستان سے گوشت کی برآمدات بڑھانے میں بھی مدد مل سکتی۔ خورشید احمد قریشی نے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے بھی ایپل کی ہے کہ اسلام آباد میں سلاٹر ہائوس بنانے کے احکامات جاری کریں۔ صدر آئی سی سی آئی محمد زکریا اکبر ضیا نے کہا کہ اسلام آباد میں سلاٹر ہائوس کا قیام شہریوں اور تاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے جو کئی سال سے زیرِ التوا ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہریوں اور متعلقہ کاروباری حلقوں کے مفاد میں اس اہم مسئلے کو متعلقہ فورمز پر اٹھائے گا اور اسلام آباد میں جلد از جلد معیاری سلاٹر ہائوس کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ظفر بختاوری بھی میٹ ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد میں سردار ظہیر احمد، جنرل سیکرٹری جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز، عبداللہ قریشی، چیئرمین جمعیت القریش پاکستان، عبدالعزیز قریشی، نائب صدر جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن، آصف راجپوت، نائب صدر جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن، عبدالرحمان خان اور سبحان قریشی شامل تھے۔ ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ اسلام آباد میں جدید سلاٹر ہائوس کی تعمیر کے لیے متعلقہ اداروں کے مابین موثر رابطہ کاری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری گوشت کی فراہمی، حفظانِ صحت کے تقاضوں پر عملدرآمد اور گوشت کی برآمدات کے فروغ کی راہ ہموار ہو سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اکبر ایس بابر کا پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

      راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا آئندہ مالی سال کیلئے پونے 7 ارب روپے کا بجٹ منظور

      بھارہ کہو پولیس چوروں کے خلاف مثر کارروائی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.