بھارہ کہو (نامہ نگار) بھارہ کہو پولیس نے چوروں کے خلاف مثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے سرغنہ کو گرفتار کر کے س کے قبضے سے پانچ عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ کارروائی ایس ایچ او بھارہ کہو نعیم الحسن کی سربراہی میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی شہر بھارہ کہو میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں آئے روز اضافے کے بعد ایس پی رورل کی ہدایت اور ایس ڈی پی او بھارہ کہو کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو نعیم الحسن اور اے ایس آئی اقلیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم حسن خان ولد بادشاہ خان، سکنہ نین سکھ، بھارہ کہو کو گرفتار کر لیا۔دورانِ تفتیش ملزم کے انکشاف پر تھانہ بھارہ کہو میں درج موٹر سائیکل چوری کے پانچ مقدمات نمبر 672 مورخہ (سمبر 2026)، 559 مورخہ 11 اگست 2026، 749 مورخہ 29 ستمبر 2026، 571 مورخہ 14 اگست 2026 اور 800 مورخہ 13 اکتوبر 2026 سے متعلق چوری شدہ پانچ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
