Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
    • نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
    • راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
    • ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
    • 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
    • تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
    • راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال اڈیالہ جیل انتظامیہ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ
    • موبائل فون کی رقم کے تنازع پر طلحہ نامی نوجوان نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ سلمان اور حماد محمود پر حملہ کر دیا
    • راولپنڈی :پیپلز لائرز فارم کے زیر اہتمام صدرPLFراولپنڈی ڈویژن سید مسعود الحسن شاہ ودیگر پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس کے بعد گروپ فوٹو ۔
    • دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
    • مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال انتہائی تشویشناک ہے سردار عتیق
    • راولپنڈی :سابق صدر اسلام چیمبر اویس ستی سابق صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت سے ملاقات میں ان کو وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اختر کو آرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔
    • ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ریٹائرڈ ندیم ناصر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • راولپنڈی پولیس کے صدر ڈویژن میں تعینات ایک ایس ایچ او پر جواریوں کے خلاف کارروائی
    • ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کر دی
    • 4 مزید مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ملزم جان کی بازی ہار گئے
    • بارات کی گاڑی سے گر کر دو نوجوان جاں بحق، خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا
    • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دائودی بوہرہ بزنس سمٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • قائد اعظم کا 150 واں یومِ ولادت شاندار طریقے سے منائیں گے: گورنر سندھ
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد گورنر ہائوس میں ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کینو منتخب اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کا دورہ کیا اور چیمبر کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ملک افضل، نو منتخب عہدیداران صدر عمران سنی، سینئر نائب صدر شوکت اقبال، نائب صدر میاں عرفان، سیکرٹری جنرل فیصل جلیل اور چیمبر میں ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبر طارق وحید بٹ شامل تھے۔ وفد کے ہمراہ ایسوسی ایشن کے سینئر اراکین محمد یعقوب، میاں فیاض، حاجی یونس، ظفر اقبال، محمد مغل خان اور دیگر معزز سینئر ممبران بھی موجود تھے۔چیمبر آمد پر آر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف کی قیادت میں صدر نوشیروان خلیل خان، سینئر نائب صدر وسیم اسلم، نائب صدر اکرام الرحمان عباسی، چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین، چیئرمین اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج و سابق صدر راولپنڈی چیمبر زاہد لطیف , ، صدر کنٹونمنٹ محمد حفیظ ، عادل جان ، اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری سے وابستہ ممتاز کاروباری شخصیت شمیم احمد نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف نے آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیمبر کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی طویل خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹری بلکہ راولپنڈی کی مجموعی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ بھرپور جدوجہد کی ہے اور اعلی حکومتی ایوانوں تک تاجروں کی آواز پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں اکرم فرید راولپنڈی و اسلام آ باد کی کاروباری برادری میں ایک قد آور شخصیت ہیں اور انہوں نے گزشتہ پچاس سال سے آج تک اسٹیل انڈسٹری کے لئے بے بہا خدمات انجام دے رہے ہیں انکے طویل تجربے سے مستفید ہونے کے لئے راولپنڈی چیمبر مجوزہ رنگ روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ کے جوائنٹ ورکنگ گروپ میں میں میاں اکرم فرید کی شمولیت کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے۔۔چیئرمین میاں اکرم فرید نے راولپنڈی چیمبر کے نو منتخب عہدیداران کو انتخابات میں شاندار کامیابی اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کی تاریخ جب بھی لکھی جائے گی سابق صدر میاں پرویز اسلم اور انکے گروپ کا نام ہمیسہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا یہی وجہ ہے کہ چیمبر کی بیشتر قیادت بشمول سرپرست اعلی سہیل الطاف و موجودہ قیادت میاں پرویز اسلم گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کو فخر ہے کی ہماری گزشتہ پانچ دہائیوں کی تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کی جدو جہد میں پنڈی چیمبر کا بھرپور ساتھ رہا ہے جسکے لئے ہم سرپرست اعلی سہیل الطاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے مجوزہ رنگ روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ میں آئرن اینڈ اسٹیل کے تاجروں کی مناسب نمائندگی کے تناسب پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور باقاعدہ آئرن اینڈ اسٹیل مارکیٹ کے قیام کی تجویز پیش کی۔وائس چیئرمین ملک افضل نے اس امید کا اظہار کیا کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چیمبر کی نئی قیادت مارکیٹ کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی انہوں نے درپیش اہم چیلنجز، بالخصوص راولپنڈی کی مارکیٹوں اور جناح روڈ کے آئرن اینڈ اسٹیل تاجروں کے مسائل پر راولپنڈی چیمبر کی توجہ مبذول کروائی ۔راولپنڈی چیمبر میں ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبر طارق وحید بٹ نے کہا ہماری ایسوسی ایشن راولپنڈی چیمبر کی مشکور ہے کہ انہوں نے ہمارے مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ دی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عمران سنی نے پرتپاک استقبال پر چیمبر کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
    تقریب کے اختتام پر صدر آر سی سی آئی نوشیروان خلیل خان نے ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تاجر برادری کے مسائل اور تحفظات کا ازالہ اور شہر میں کاروبار دوست ماحول کا فروغ چیمبر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔

      نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

      ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.