واہ کینٹ (نمائندہ خبریں)صدر ذیلی مارکیٹ نواب آباد مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ واہ کینٹ شاہد صغیر منہاس نے کینٹ کی حدود میں دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والے مشکوک افراد کی ویڈیو سامنے آنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اپنے بیان میں شاہد صغیر منہاس نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم افراد جن کے ملکی یا غیر ملکی ہونے کے حوالے سے تحقیقات ضروری ہیں رات کے اندھیرے میں دیوار پھلانگ کر کینٹ ایریا میں داخل ہوتے ہیں اور صبح سویرے واپس نکل جاتے ہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ عناصر دونوں اطراف کے علاقوں میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں انہوں نے حالیہ وارداتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل نواب آباد میں خان الیاس گرانڈ کی جانب سے ایک ڈیری شاپ کی پچھلی دیوار میں نقب لگا کر صفایا کیا گیا جبکہ انوار چوک میں بھی ایک ڈرائی فروٹ شاپ کی عقبی دیوار کی اینٹیں نکال کر نقب لگائی گئی اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی گئی صدر زیلی مارکیٹ نواب آباد مرکزی انجمن تاجران شاہد صغیر منہاس نے چیئرمین پی او ایف ڈائریکٹر سکیورٹی اور اسٹیشن کمانڈر واہ کینٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دونوں اطراف ہونے والی وارداتوں کا سدباب ہو سکے جبکہ مقامی رہائشیوں کے لئے آمدورفت اور انٹری کے نظام کو بھی سہل اور محفوظ بنایا جائے
بریکنگ نیوز
- موبائل فون کی رقم کے تنازع پر طلحہ نامی نوجوان نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ سلمان اور حماد محمود پر حملہ کر دیا
- راولپنڈی :پیپلز لائرز فارم کے زیر اہتمام صدرPLFراولپنڈی ڈویژن سید مسعود الحسن شاہ ودیگر پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس کے بعد گروپ فوٹو ۔
- دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال انتہائی تشویشناک ہے سردار عتیق
- راولپنڈی :سابق صدر اسلام چیمبر اویس ستی سابق صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت سے ملاقات میں ان کو وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اختر کو آرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔
- ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ریٹائرڈ ندیم ناصر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- راولپنڈی پولیس کے صدر ڈویژن میں تعینات ایک ایس ایچ او پر جواریوں کے خلاف کارروائی
- ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کر دی
- 4 مزید مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ملزم جان کی بازی ہار گئے
- بارات کی گاڑی سے گر کر دو نوجوان جاں بحق، خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا
- کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دائودی بوہرہ بزنس سمٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔
- قائد اعظم کا 150 واں یومِ ولادت شاندار طریقے سے منائیں گے: گورنر سندھ
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد گورنر ہائوس میں ملاقات کر رہے ہیں۔
- قائد اعظم کا 150 واں یومِ ولادت شاندار طریقے سے منائیں گے: گورنر سندھ
- ایل پی جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری قیمت میں نمایاں کمی ا گئی
- سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز اضافے کے بعد 2300 روپے کی کمی
- سپریم کورٹ : 3 سال پرانے 241 کنال اراضی تنازع کا فیصلہ سنادیا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار ‘ اپیلیں مسترد
- گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر داخل ہوکر ہراساں کرنیکا مقدمہ ‘ 3 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 دسمبرتک توسیع
- پنجاب پولیس ‘ پی ایس پی افسران اور رینکرز کے درمیان دھڑے بندی ختم نہ ہوسکی
- فرانس، تیز رفتار بلٹ ٹرینوں کی نئی نسل متعارف،توانائی کے استعمال میں بچت
