راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے صدر ڈویژن میں تعینات ایک ایس ایچ او پر جواریوں کے خلاف کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی بھاری نقد رقم اور موبائل فون مبینہ طور پر خردبرد کرنے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے تمام حقائق اور شواہد بہت جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ اعلی پولیس افسران سے مطالبہ ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کرائی جائے اور مبینہ خردبرد کے ذمہ داروں کا تعین کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں,
