راولپنڈی (سٹی رپورٹر)تھانہ نصیر آباد کی حدود گلی نمبر 3 میں موبائل فون کی رقم کے تنازع پر طلحہ نامی نوجوان نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ سلمان اور حماد محمود پر حملہ کر دیا۔ درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے چاقوں اور خنجروں کے وار کرکے حماد کو زخمی کیا، جبکہ دونوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہریوں نے مداخلت کرکے متاثرین کی جان چھڑوائی۔حماد محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں درخواست واپس لینے اور بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ متاثرین نے تھانہ نصیر آباد پولیس سے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتار کیا جائے،
