چکوال(بیورورپورٹ)قومی خزانے کا کروڑوں روپیہ پانی کی طرح بہا کروزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا؟، یہ سوال ضلع چکوال کے باسیوں کے ذہنوں میں گونج رہا ہے ، دورہ کے دوران وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کے لئے علاقہ کی بہتری اور تعمیر و ترقی کیلئے کسی میگا پراجیکٹ کا اعلان کرنا ان کے شایان شان سمجھا جاتا ہے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے دوسری مرتبہ دورہ چکوال کیموقع پر ضلعی عوام کو کچھ دینا مناسب نہیں سمجھا،نئے میگا پراجیکٹ کا اعلان تو درکنا ر سالوں سے زیر التواء متعدد میگا پراجیکٹس کی تقدیر کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا، ان پر خرچ کیے گئے اربوں روپے مٹی میں مل چکے ہیں اور زیر التواء منصوبوں کی لاگت دگنی ہو چکی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجا ب نے گزشتہ رو ز دورہ چکوال کیموقع پر جن ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ان کا اس سے قبل افتتاح ہو چکا ہے ، چھپڑ بازار کی بیوٹیفکیشن اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیتھ لیب کا دوبارہ افتتاح کر کے کیا پیغام دیا گیاہے، حکومت اراکین اسمبلی کو خاطر میں نہیں لاتی ، بیوروکریسی کی ایماء پر ترقیاتی منصوبے منظور ہوتے ہیں اور اپنی ہی نگرانی میں وہ مکمل کراتی ہے ، جب صورتحال یہاں تک پہنچ جائے تو اراکین اسمبلی علاقائی تعمیر و ترقی میں بے بس ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال کی بنیادی وجہ پیرا گلائیڈنگ چمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت ہے ، بلاشبہ دلجبہ کے دلکش پہاڑوں پر پاکستان کی پہلی بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ چمپئن شپ ضلع چکوال کیلئے اعزاز ہے لیکن وزیراعلیٰ چکوال آمد پر ضلع چکوال کے عام آدمی کی بھی اشک شوئی کرتیں
