Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
    • سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
    • فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
    • میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
    • تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
    • آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
    • نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
    • راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
    • ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
    • 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
    • تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
    • راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال اڈیالہ جیل انتظامیہ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ
    • موبائل فون کی رقم کے تنازع پر طلحہ نامی نوجوان نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ سلمان اور حماد محمود پر حملہ کر دیا
    • راولپنڈی :پیپلز لائرز فارم کے زیر اہتمام صدرPLFراولپنڈی ڈویژن سید مسعود الحسن شاہ ودیگر پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس کے بعد گروپ فوٹو ۔
    • دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
    • مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال انتہائی تشویشناک ہے سردار عتیق
    • راولپنڈی :سابق صدر اسلام چیمبر اویس ستی سابق صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت سے ملاقات میں ان کو وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اختر کو آرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔
    • ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ریٹائرڈ ندیم ناصر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • راولپنڈی پولیس کے صدر ڈویژن میں تعینات ایک ایس ایچ او پر جواریوں کے خلاف کارروائی
    • ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (سٹی رپورٹر)سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے جمعہ کے روز ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ کیا تو فاٹا / پاٹا ٹیکس چھوٹ اسکیم کے نام پر 1120 ارب روپے کے میگا اسکینڈل کی اصل تصویر سامنے آ گئی۔کمیٹی نے سخاکوٹ اور درگئی میں گھی ملوں، اسٹیل ملز اور چائے کے کارخانوں کا معائنہ کیا۔ دورے میں کنوینئر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے ساتھ سینیٹر طلحہ محمود اور سینیٹر عمر فاروق بھی موجود تھے۔دورے کے دوران کمیٹی نے دیکھا کہ گھی بنانے والی کئی فیکٹریاں انتہائی بری حالت میں تھیں۔ صفائی کا کوئی انتظام نہیں تھا، غیر معیاری مٹیریل استعمال ہو رہا تھا اور وہاں تیار ہونے والا گھی انسانی صحت کے لیے خطرناک نظر آ رہا تھا۔کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ایک طرف اربوں روپے کا ٹیکس چھوٹ اسکینڈل ہے اور دوسری طرف انہی فیکٹریوں میں لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی غفلت موقع پر صاف نظر آ رہی تھی کہ اتنی خراب حالت میں فیکٹریاں کیسے چل رہی ہیں اور کسی نے ان کو چیک کیوں نہیں کیا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ جن فیکٹریوں کا ماہانہ کوٹہ 4 ہزار سے 5 ہزار ٹن ہے، وہاں موقع پر دو ٹرکوں کا مال بھی موجود نہیں تھا۔ دورے سے قبل محض دکھاوے کے لیے چند ڈبے سجا کر رکھے گئے تھے اور مشینیں عین وقت پر چلائی گئیں۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت 1120 ارب 66 کروڑ روپے کا خام مال درآمد کیا گیا، جس میں سے صرف 389 ارب 86 کروڑ روپے کا ریکارڈ ملا ہے، جبکہ 730 ارب 79 کروڑ روپے کا سامان بے حساب ہے۔ 389 ارب روپے کے تصدیق شدہ مٹیریل کے عوض 85 ارب روپے کے ٹیکس سیکیورٹی ڈپازٹس ریلیز کر دیے گئے۔مالاکنڈ میں ہونے والے اجلاس میں بھی کمیٹی نے کمشنر کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ حکام نے بتایا کہ کمشنر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ معطل افسر کو بھی کمیٹی کے سامنے آنا چاہیے۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایف آئی اے سے سوال کیا کہ توشہ خانہ کا کیس چھ کروڑ کا تھا تو اس پر وزیر اعظم اور اس کی بیوی کو پکڑا گیا، یہاں 1120 ارب کے معاملے پر خاموشی کیوں ہے۔اجلاس میں پٹھان آئل ملز کے مالکان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کنزمپشن سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کے لیے رقم دی تھی۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ اس نے 512 نوٹس جاری کیے ہیں۔کمیٹی نے کہا کہ صرف ٹیکس چوری ہی نہیں، غیر معیاری فیکٹریوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔ جو فیکٹریاں انسانی صحت کے لیے خطرہ ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ کمیٹی نے ایف آئی اے کو تحقیقات تیز کرنے، ملوث افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور 85 ارب روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ دورے کی مکمل رپورٹ سینیٹ میں پیش کی جائے گی اور اس معاملے میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار

      فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج

      میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.