راولپنڈی (سٹی رپورٹر)تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے، اسرائیلی دہشتگردی و بربریت کیخلاف آج 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام پر ہونیوالی بربریت کی مذمت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے دن کے حوالے سے کیا انہوں نیکہا غزہ و فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ غزہ و فلسطین کو اسرائیلی دہشتگردی و بربریت کا نشانہ بنتے تین سال گزر چکے، فلسطین ایک حل طلب دیرینہ مسئلہ ہے اسرائیلی بربریت و دہشتگردی پر مسلم امہ اور اقوام عالم خاموشی توڑے، اسرائیلی ظلم و بربریت انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اسرائیل بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے فلسطینی عوام کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنا ہماری دینی، اخلاقی ذمہ داری ہے اسرائیلی ظلم و بر بریت کو روکنے کیلئے او آئی سی ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، وحشیانہ دہشتگردی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے بلکہ انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ بھی ہے، مسلم امہ کو ملکر غزہ و فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنا ہو گا اسرائیل لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کا قاتل ہے، عامر صدیقی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھے تو مٹ جاتا ہے پوری پاکستانی قوم کے دل مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں فلسطینیوں کا ناحق خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور اسرائیل اپنے ظلم اور بربریت سمیت ہمیشہ کیلئے دنیا سے مٹ جائے گا، عامر صدیقی نے کہا کہ اسلامی اقدار محبت، اخوت اور اخلاقیات پر مبنی ہیں ہم اپنی قومی اسلامی شناخت کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے، عامر صدیقی نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہر طرح کی دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، پاکستان کی امن کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ غیور فلسطینی شہدا کے درجات بلند زخمیوں کو شفا عطا فرمائے، دنیا غزہ و فلسطینیوں کو علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے، فلسطین اور غزہ کیلئے امداد، ادویات، خوراک و دیگر درپیش چیلنجز کا فوری حل اور پائیدار امن یقینی بنانا
