گوجر خان ( بیورو رپورٹ)تھانہ گوجرخان میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی تاحال التوا کا شکار ہے، جس کے باعث تھانے کے انتظامی و آپریشنل امور عارضی چارج کے تحت چلائے جانے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل تھانہ گوجرخان میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا
کی جانب سے ایس ایچ او چوہدری رفیق خان کو معطل کیے جانے کے بعد تاحال مستقل ایس ایچ او تعینات نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرخان جیسے بڑے اور حساس تھانے میں مستقل سربراہ کی عدم تعیناتی کے باعث پولیسنگ کے معاملات متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں دوسری جانب علاقے میں چوری، راہزنی اور دیگر جرائم کے واقعات میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں سانڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزیوں اور شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی کے واقعات پر مثر کارروائی نہ ہونے کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی مثر نگرانی، بروقت کارروائی اور واضح انتظامی ذمہ داری ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ گوجرخان میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے تاخیر کے باعث عوامی حلقوں میں مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانے میں فوری طور پر مستقل ایس ایچ او تعینات کیا جائے، جرائم کی روک تھام کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے۔عوامی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ گوجرخان کی صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے مستقل تعیناتی اور پولیسنگ کے معاملات میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔
