سیریزمیں شکست کے بعد اظہر علی کو ایک نہیں دو اور پریشانیوں کا سامنا

دبئی (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک روزہ میچوں کے کپتان اظہر علی پرانٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے اور میچ فیس کا 40 فیصد حصہ بطور جرمانہ لگا دیا ہے۔آئی سی سی نے اظہر علی پر پابندی اور جرمانہ آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ کے بعد عائد کیا۔ آسٹریلیا نے باآسانی یہ میچ 57 رنز سے جیت کر سیریز چار ایک سے جیت لی ہے۔پاکستان کے بقیہ کھلاڑیوں پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے اظہر علی پر یہ پابندی مقررہ وقت میں دو اوور کم کرانے کی پاداش میں لگائی۔آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق اظہر علی نے بارہ مہینے کے دورانیے میں دوسری دفعہ اس جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے باعث ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سے پہلے اظہر علی نے جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کر سکے تھے۔پاکستان اپنا اگلا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل میں کھیلے گا۔

نئے گورنر سندھ کا نام فائنل ….وزیر اعظم نے منظوری دیدی

محمد زبیر کو گورنر سندھ مقرر کیے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے ک محمد زبیر آئندہ چند دنوں میںگورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد زبیر اس وقت چیئرمین نجکاری کمیشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کرپشن،کرپشن،کرپشن…. اہم موقع پر چوہدری نثار نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کرپشن کو ختم کرنے میں ملک میں کوئی سنجیدہ نہیں یہ صرف نعرہ ہے۔ قوم کو اتحاد اور اتفاق کی طرف لیکر جانا ہے وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں جو تقسیم اور جو داخلی خلقشار کا شکار ہوں،اگر کسی ملک نے ترقی کی ہے تو اس کے فیصلے چوکوں اور چوراہوں پر نہیں ہوئے بلکہ عدالتوں اور پارلیمنٹ میں ہوئے ہیں لیکن یہاں ایک غلط روش چل پڑی ہے لہذا ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اپنی آواز اٹھائے، غلط کو غلط کہے اور صحیح کو صحیح جب تک کوئی نہیں بولے گا یہ سب جاری رہے گا۔سنگجانی پسوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آج ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں اچھا کام مشکل اور غلط کام آسان ہے، حلال اور حرام کی تمیز تقریباً ختم ہوچکی ہے، جائز اور ناجائز میں فرق نہیں یہ باتیں تقریروں، دھرنوں اور احتجاج سے نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھے لوگوں کی اکثریت ہے مگر وہ خاموش نہ ہوں بلکہ بولیں، اس ملک میں سچ دھندلا ساگیا ہے، کرپشن کی بات ہر کوئی کرتا ہے لیکن عمل نہیں کرتا اور اس کو ختم کرنے میں کوئی سنجیدہ نہیں ہے، یہ صرف نعرہ ہے جس میں لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہوں گے لیکن یہ حقیقت ہے لہذا سچ کو دھندلا نہ ہونے دیں، حلال و حرام اور اچھے برے میں تمیز کریں جب یہ چیزیں ہوں گی تو ملک میں ترقی ہوگی۔چوہدری نثار نے کہا کہ ہمیں تلخی، محاز آرائی، گالم گلوچ اور تشدد پر قابو پانے کی ضرورت ہے جب تک یہ نہیں ہوگا یہ سب باتوں میں ہی رہے گا اور عملی طور پر آپ اس ملک کی خدمت نہیں کررہے ہوں گے لہذا ہمارے قول اور فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ میرے پیچھے کرپشن کا بازار گرم ہو اور میں آپ کو کرپشن پر لیکچر دے رہا ہوں کیونکہ قول و فعل کا تضاد قوموں کو لے ڈوبتا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ منصوبے پر 65 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور اس منصوبے سے ٹیکسلا ‘ خانپور اور واہ کینٹ سمیت دیگر علاقوں کے لوگوں کو فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ رابطے جتنے مضبوط ہوں گے ملک کا مستقبل اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور ترقی پاکستان کا مستقبل ہوگا۔ انٹرچینج اور شاہراہیں صرف علاقوں کو نہیں دلوں کو بھی ملاتے ہیں اور ہمیں دلوںمیں بھی انٹرچینج بنانے کی ضرورت ہے اور لوگوں کو ملانے کیلئے انٹرچینج روڈ اور شاہراہیں بنیں گی حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک نے مشکل منصوبوں کو آسان بنا دیا ہے اور اﷲ پر توکل اور جدوجہد ہے۔ ہر مسئلے پر قابو پالیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم زبانی کلامی پاکستان کا ذکر کرتے ہیں عملی طور پر ہماری ترجیحات کچھ اور ہیں ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے بدقسمتی سے آج پاکستان میں اچھا کام کرنا مشکل اور برا کام کرنا آسان ہے۔ داخلی خلفشار قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں جو قومی اپنی حالت کو خود نہیں بدلنا چاہتیں ان کی اﷲ پاک بھی مدد نہیں کرتا‘ ہمیں قوم کو اتحاد و اتفاق کی طرف لے کر جانا ہے اور اس کیلئے ملک کے اچھے لوگ خاموش نہ رہیں بلکہ آواز اٹھائیں اور کمزور آدمی کا ساتھ دیں اور طاقتور کو اگر روک سکتے ہیں تو روکیں ورنہ ان کو برا ضرور سمجھیں اور لوگوں میں آگاہی پیدا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سچ دھندلا گیا ہے اور آج سچ کو ثابت کرنے کیلئے جان تک دینی پڑتی ہے اور جھوٹ آسان اور عام ہوگیا ہے۔ اوپر بیٹھے لوگوں کو عام آدمی کے مسائل اور مشکلات کا کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ طاقتور کمزور پر ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے مگر کوئی اس سے پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترقی یافتہ قوموں کے فیصلے ایوانوں میں ہوتے ہیں ناکہ گلی کوچوں میں پاکستان کا مستقبل روشن اور مضبوط ہے۔

’منی لانڈرنگ ‘….وزیر خزانہ کا اعترافی بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاناما لیکس دستاویزات سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر جنرل سے حدیبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعترافی بیان سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں اس مقدمے میں لیے گئے اسحاق ڈار کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ا±نھوں نے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا۔جمعے کو ان درخواستوں کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ کیسے نیب نے اس مقدمے میں اسحاق ڈار کی رہائی کے بعد فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی؟ ا±نھوں نے کہا کہ نیب کے اس چیئرمین نے اپیل کیوں نہیں کی جسے حکومت اور حزب مخالف نے مل کر مقرر کیا۔ان درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کے وکیل شاہد حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ا±ن کے موکل سے زبردستی اعترافی بیان لیا گیا اور بعد ازاں انھوں نے اس اعترافی بیان کی تردید کی ہے۔ا±نھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو 15 اکتوبر سنہ 1999 میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ ایک سال سے زائد عرصہ فوج کی تحویل میں رہے۔ا±نھوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کا ابتدائی ریفرنس 27 مارچ 2000 کو بنایا گیا جبکہ حتمی ریفرنس 16 نومبر 2000 کو بنایا گیا۔شاہد حامد کا کہنا تھا کہ ا±ن کے موکل پر الزام ہے کہ انھوں نے 25 اپریل سنہ 2000 کو مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان دیا جس میں ا±نھوں نے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا۔بینچ میں موجود جسٹس گلزار احمد نے اسحاق ڈار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ا±ن کے موکل اپنے بیان حلفی سے انکاری ہیں جس پر شاہد حامد کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اپنے بیان کی مکمل تردید کرتے ہیں۔ا±نھوں نے کہا کہ پہلے سے لکھے گئے بیان پر زبردستی دستخط کروائے گئے اور اس کے بعد ا±نھیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا اس کے علاوہ تعاون کرنے پر حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش بھی کی گئی۔اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کے لئے منی لانڈرنگ کی تھی اور نیب چیئرمین کو اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنا چاہئے تھا لیکن چیئرمین نیب نواز شریف اور اپوزیشن کے مک مکا کے نتیجے میں لگایا گیا تھا اس لئے اس نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔جب نواز شریف باہر گئے تو یہ تمام وعدہ معاف گواہ بن گئے ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی سماعت ختم ہونے کے بعد باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کے لئے منی لانڈرنگ کی تھی لیکن نیب چیئرمین نے اسحاق ڈار کے خلاف کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کیا ۔ کیونکہ نواز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر نیب چیئرمین تعینات کیا تھا اس لئے نیب چیئرمین کیسے نون لیگ کے خلاف ریفرنس دائر کر سکتا تھا انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار لوگوں نے سمجھا کہ اب نواز شریف ملک سے باہر جا رہا ہے تو واپس نہیں آئے گا اور یہ لوگ اس وقت وعدہ معاف گواہ بن گئے ۔ عمران خان نے کہا کہ 1.2 ارب روپے چوری ہوا اور یہ آج سے بیس سال پہلے ہی چوری کئے گئے اگر آج سپریم کورٹ میں یہ کیس نہ ہوتا تو کسی کوبھی ان انکشافات کا پتہ نہ چلتا ۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر میں نقصان کو دکھایا گیا لیکن ٹرانزکشن ہوتی رہی ۔ جنرل (ر) مشرف نے بھی این آر او کیا پھر رحمان ملک نے بھی تفتیش کی تھی لیکن چارٹر آف ڈیموکریسی پر مک مکا ہو چکا تھا اس لئے سرنہیں اٹھایا گیا لیکن آج خوشی ہے کہ ایسے پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی تلاشی نہیں لی گئی جو بھی سپریم کورٹ فیصلہ دے گی اسے قبول کریں گے ایک سوال کے جو اب میں عمران خان نے کہاکہ قومی اسمبلی میں فوٹیج سب کے سامنے ہے نواز شریف پوری طرح جھوٹ بول رہے ہیں لیکن نواز شریف کے کچھ غنڈے جن کا ضمیر مر چکا ہے وہ ان کا جھوٹ چھپانے کے لئے آگے آتے ہیں اور ان میں شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں ۔بینچ میں شامل جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیان ریکارڈ کرنے والا مجسٹریٹ اس بیان کی تصدیق نہیں کرتا تو اس کی حیثیت کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں۔ ا±نھوں نے کہا کہ یہ اعترافی بیان ہائی کورٹ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ کاغذ کا ٹکڑا نہیں، شواہد کا حصہ ہے جس پر کبھی کارروائی نہیں ہوئی۔ ا±نھوں نے کہا کہ نیب کا ریفرنس تحقیقات قانون کے مطابق نہ ہونے کی بنا پر خارج کیا گیا۔عدالت کے استفسار پر وزیر خزانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ا±ن کے موکل کو پہلے وعدہ معاف بنا کر اعترافی بیان پر دستخط کروائے گئے۔آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف کیس میں دو ججز نے انٹراکورٹ اپیل سنی جو عموماً پانچ ججز سنتے ہیں۔

پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے کون؟؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں‘ اخباری تراشوں اور کاغذ لہرانے والے 2018 میں بھی نواز شریف اور مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتے‘ قومی اسمبلی کا پلان عمران خان نے خود بنایا ‘ ‘پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری ہے‘ پوری دنیا اسحاق ڈار کی صلاحیتوں کی معترف ہے تحریک انصاف اسحاق ڈار سے بھی ڈری ہوئی ہے‘تحریک انصاف نے جھوٹے الزامات تو لگا دیئے لیکن ثبوت نہ دے سکی‘ عمران خان جتنے مرضی منفی ہتھکنڈے استعمال کرلیں پاکستان آگے کی طرف جائیگا‘عمران خان کی ذہنی حالت ایک مسترد شدہ شخص کی ہے‘جھوٹی اور انتشاری سیاست دفن ہوگی،ملک نوازشریف کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا پانام لیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کیسز ختم ہوچکے ہیں عدالت میں ان کا بار بار حوالہ دیا جارہا ہے۔تحریک انصاف کو معلوم ہے کہ 2018 میں بھی وہ مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اسحاق ڈار کی صلاحیتوں کی معترف ہے‘اسحاق ڈار وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ملک کو معاشی قوت بنارہے ہیںاسحاق ڈار ماضی میں اس طرح کے احتسابات سے گزرچکے ہیں تحریک انصاف اسحاق ڈار سے بھی ڈری ہوئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے کل پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں ویڈیو شواہد موجود ہے ۔ شاہد خاقان عباسی شاہد محمود قریشی سے بات کرنے گئے تو ان پر حملہ کردیا گیا‘پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب عمران خان نے پارلیمنٹ پر باہر سے حملہ کیا۔ تحریک انصاف جھوٹے الزامات تو لگاسکی لیکن ثبوت نہ دے سکی۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف عدالت میں اپنا،اپنے مرحوم والد اور بچوں کا بھی حساب دے رہے ہیں عمران خان جتنے مرضی منفی ہتھکنڈے استعمال کرلیں لیکن پاکستان آگے کی طرف جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کی ذہنی حالت ایک مسترد شدہ شخص کی ہے ‘عمران خان ایل این جی معاملہ پر الزامات نہ لگائیں،ثبوت لیکر آئیں عمران کو چیلنج ہے کہ حکومت کے 4سال میں کرپشن کا کوئی ایک ثبوت دیں‘عمران خان پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر تو حملے کرسکتے ہیں عمران خان محمد نوازشریف کی پرفارمنس کے حملوں کا مقابلہ کریں۔ جھوٹی اور انتشاری سیاست دفن ہوگی،ملک نوازشریف کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔

مریم نواز کا عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے رابطہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق مریم نواز کا ریحام خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔مریم نواز سے ریحام خان نے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان سے ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا استعفیٰ ….اہم انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے استعفی کی پیش کش سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو کر دی ہے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد نہیں ہے تو مستعفی ہونے کو تیار ہوں ۔ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سپیکر پر واضح کر دیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ایک بھی تحریک التواءتک کو نہیں سنا گیا ہے سپیکر صرف حکومت کے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کی بات نہیں سنتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ان پر متفق نہیں ہیں جس پر اجلاس میں سپیکر نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں مجھ پر اعتماد نہیں کرتے ہیں تو میں مستعفی ہونے کو تیار ہوں اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیجنے پر تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک استحقاق پر بھی سپیکر کی جانبدارانہ رویہ تھا جس کو سپیکر نے تسلیم کیا ہے انہوں نے ہماری تحریک استحقاق کا مذاق اڑایا جس کے باعث ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں ۔

دانیا ل عزیز کو وزیر بناﺅ ….تحریک انصاف کی انوکھی مہم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو وفاقی وزارت دلوانے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز سے متعلق دلچسپ اور انوکھی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور انہیں وزیر بنانے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو وزیربنانے کے لئے ہر فورم سے رجوع کرے گی، اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں توجہ دلاو¿ نوٹسز بھی جمع کرائے جائیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے نوٹس میں لایا جائے گا کہ وزارت نہ ملنا سنگین مسئلہ ہے، اگر دانیال عزیز کو وزیر نہ بنایا گیا تو ان کی ذہنی حالت بگڑنے کا خدشہ ہے، اس لئے پارلیمنٹ اور اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لئے لیگی رہنما کو وزارت دینا انتہائی ضروری ہے۔

ٹرمپ کا’ مسلمانوں ‘پر ایک اور’ وار‘ ….پاکستانیوں کو مشکل میں ڈال دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور افغانستان کے شہریوں پر امریکی ویزے بند نہیں کئے جارہے لیکن ان ملکوں سے آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال ضرور کی جائے گی۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آپ دیکھیں گے کہ ہم تمام درخواست گزاروں کی سخت ترین جانچ پڑتال کریں گے اور میرا مطلب حقیقت میں سخت ترین ہے، اگر ہمیں اس بات کا معمولی سا بھی شبہ ہوا کہ کوئی شخص امریکا آکر مسئلہ پیدا کرسکتا ہے تو ہم اسے یہاں آنے ہی نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں دہشت گردی بالکل نہیں چاہتا۔کئی مسلم ممالک سے امریکا آنے والوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ پابندی مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ان ملکوں کے خلاف ہے جہاں بہت زیادہ دہشت گردی ہے اور یہ کہ ان کے فیصلے کو غلط رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے۔

میڈیا کو شٹ اپ کال

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف سٹریٹیجسٹ سٹیو بینن نے ملک کے مین سٹریم میڈیا کو اپوزیشن جماعت قرار دیتے ہوئے اسے اپنا منہ بند رکھنے کا کہا ہے۔سٹیو بینن نے امریکی اخبار کو بتایا کہ اخباری اداروں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جیت کا قبل از وقت اندازہ لگانے میں ناکام رہنے پر ذلت’ کا سامنا کرنا پڑا۔ سٹیو بینن نے کہاکہ میڈیا شرمندہ اور ذلیل ہوا، اپنا منہ بند رکھے اور کچھ عرصے کے لیے سنے بھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کا میڈیا اپوزیشن جماعت ہے ڈیموکریٹک پارٹی نہیں۔سٹیو بینن نے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ کو اب بھی سمجھ نہیں آئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر کیوں ہیں۔