بھارت نے پاکستان سے معافی کیوں طلب کی …. وجہ سامنے آ گئی

ممبئی /لاہور(ویب ڈیسک ) بھارت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)پر غلط بیانی کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگنے تک بھارت پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے گا۔ ہاکی انڈیا کے ترجمان ڈاکٹر آر پی سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر 2014 کے ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے بعد پیش آنے والے واقعے کو بہانے کے طور پر استعمال کیا اور جونیئر ورلڈ کپ 2016 میں پاکستان ٹیم کی عدم شرکت کے پیچھے اپنی نااہلی کو بھارت پر الزام تراشی کرکے چھپانے کی کوشش کی۔ اس غلط بیانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاکی انڈیا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک پاکستان 2014 چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کے غیر پیشہ وارانہ روئیے اور ہاکی انڈیا کے خلاف مسلسل جھوٹ بولنے پر تحریری و غیر مشروط معافی نامہ جمع نہیں کراتا بھارت پاکستان سے کوئی بھی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے گا۔ پی ایچ ایف کو اپنی نااہلی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور اپنے شائقین کو خوش کرنے کے لیے بھارت پر الزام تراشیاں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چاہیے کہ وہ ایک ادارے کے طور پر کام کرنا سیکھے اور اپنے داخلی مسائل کا ذمہ دار دوسروں کا ٹھہرانا بند کرے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے سیکریٹری شہباز احمد نےکہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد پاکستان اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔ واضح رہے کہ ہاکی انڈیا کی جانب سے وضاحتی بیان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کے دسمبر میں دئیے جانے والے بیانات کے تقریبا ایک ماہ بعد جاری کیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم میں اہم فیصلے …. کون اِن کون آﺅٹ

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ اگلے ماہ کے دوران پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے اہم ترین فیصلے کریں گے۔ آسٹریلیا میں شکست سے مایوس ہوئی لیکن ایک سیریز کے نتائج کی بنیاد پر اکھاڑ پچھاڑ نہیں کی جائے گی۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کا آپشن موجود ہے لیکن جلد بازی میں کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کریں گے۔ مصباح الحق نے وقت مانگا ہے۔ وہ اپنے مستقبل کا اعلان کریں پھر بورڈ بھی اپنا لائحہ عمل اعلان کرے گا۔ مصباح الحق اوراظہر علی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ا نہوںنے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان کے بارے میں اپنی رائے ضرور دے سکتے ہیں لیکن کپتان کی تبدیلی میرا استحقاق ہے۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور ون ڈے کپتان اظہر علی کی تبدیلی کے حوالے سے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی کپتان کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو پر کوئی تبصرہ کروں گا۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا مایوس کن ضرور رہا ہے لیکن اسے تباہ کن قرار نہیں دیا جاسکتا۔ آسٹریلیا کی سیریز سے کچھ مثبت باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں سیریز ہاری ہے۔ ایشیائی ٹیمیں ماضی میں بھی آسٹریلیا میں ہارتی رہی ہیں اس لئے ایک سیریز کی ہار پر اکھاڑ پچھاڑ نہیں کریں گے۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں آئے دن نیا ٹیلنٹ آتا رہتا ہے اگر مستقبل میں بھی نئے خون کی ضرورت ہے تو نئے کھلاڑیوں کو ضرور شامل کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے دوران دبئی میں مکی آرتھر، انضمام الحق اور دیگر اہم لوگوں سے مشاروت کروں گا۔ مصباح الحق سے پوچھا ہے کہ آپ کے کیا ارادے ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کپتان کو تبدیل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے تو نہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے اعلان کے بعد بورڈ اپنے آپشن اوپن کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں شہر یار خان نے کہا کہ کپتان کا اعلان میرا استحقاق ہے۔ انضمام اپنی رائے ضرور دیں لیکن کپتان کو کسی کے کہنے پر تبدیل نہیں کروں گا۔

باکسر عامر خان کی اہلیہ کا پاور فل پنچ …. سسرال والے ناک آﺅٹ

انگلینڈ (اے این این)باکسر عامر خان نے والد اور اہل خانہ کو کاروبار سے نکال دیا ۔بیوی اور والدین کے درمیان جاری تنازع میں مبتلا باکسر عامر خان مسائل سے تنگ آگئے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسر عامر خان نے غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر لانے کی پاداش میں والدشاہ خان اور خاندان کے دیگر افراد کو اپنی مینجمنٹ ٹیم سے نکال دیا ہے ۔ شاہ خان 2004سے ایتھن اولمپکس کے بعد سے عامر خان کی ٹیم کا حصہ تھے تاہم اب باکسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد شاہ خان ، چچا طاہر اور ساج محمد کو باکسنگ مینجمنٹ ٹیم سے الگ کر دیا ہے ۔میں اپنے اہل خانہ سے بے حد محبت کرتا ہوں مگر میرا کاروبار باکسنگ ہے اور اس کو چلانے کیلئے نئی ٹیم بنائی جائے گی ۔باکسر عامر خان نے مزید کہا کہ میں اپنے والد اور والدہ کا بے پناہ احترام کرتا ہوں اور ان سے کاروباری تعلقات کی بجائے خاندانی تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہوں ۔میں اپنے والدہ کو الگے میچ پر مدعو کروں گا اور امید ہے وہ میچ دیکھنے ضرور آئیں گے ۔عامر خان نے کہا کہ جب کاروبار اور خاندان کو اکٹھا کیا جاتا ہے تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں اس لیے میں انہیں الگ الگ رکھنا چاہتا ہوں ۔

بھارتی امپائر کی دھاندلی …. فیصلہ بھارت کے حق میں کیسے گیا ؟ جانئیے مزید

ناگپور(ویب ڈیسک ) دوسرے ٹوئنٹی 20 میں بھارتی امپائر کی دھاندلی پر انگلش ٹیم بھڑک اٹھی۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناگپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی 20میں امپائرنگ کا معیار انتہائی ناقص تھا خاص طور پر مقامی امپائر شمس الدین نے 2اہم مواقع پر بھارت کو بھرپور مدد فراہم کی۔ پہلے انہوں نے ویرات کوہلی کو کرس جورڈن کی گیند پر ناٹ آﺅٹ قرار دیا جبکہ وہ واضح ایل بی ڈبلیو تھے۔ اس وقت بھارتی کپتان کا اسکور7 تھا، چانس ملنے کے بعد انھوں نے مزید 14 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، پھر شمس الدین نے ہی آخری اوور میں جوئے روٹ کے خلاف غلط فیصلہ دے کر میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا، اس وقت مہمان ٹیم کو فتح کیلئے آخری 6 بالز پر 8 رنز چاہیے تھے، امپائر نے روٹ کو جسپریت بمراہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا جبکہ گیند کو پیڈ سے قبل بیٹ کے اندرونی کنارے سے ٹکراتے صاف دیکھا گیا تھا۔ ویسے بھی گیند کی ڈائریکشن ایسی تھی کہ وہ پیڈ پر لگتی تب بھی ایل بی ڈبلیو نہ ہوتا۔ادھر سیٹ بیٹسمین کے آٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرپائی اور 6 رنز سے ہارگئی تھی۔ اس دھاندلی پر برہم انگلش کپتان ایون مورگن نے معاملہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے سامنے اٹھانے کا اعلان کرنے کے ساتھ مختصر ترین فارمیٹ میں بھی ڈی آر ایس کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب دیگر فارمیٹس میں ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے توپھر اس طرز میں کیا مسئلہ ہے؟واضح رہے کہ اگر یہ باہمی سیریز کے بجائے کسی ورلڈ کپ کا مقابلہ ہوتا یا پھر فائنل کھیلا جارہا ہوتا تو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔

پی ایس ایل 2017…. علی ظفر کا جوش بڑھادینے والا ترانہ

لاہور(ویب ڈیسک ) معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے بنائے گئے 2017 کے پہلے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، جسے دیکھ کر یقیناً شائقین کا جوش ساتویں آسمان تک پہنچ جائے گا۔اس میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری صہیب اختر نے کی ہے، جبکہ علی ظفر کی شاندار آواز اور جوش سے بھرے اس گانے نے پی ایس ایل کا انتظار مزید مشکل بنادیا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 2016 کا ترانہ بھی علی ظفر نے گایا تھا۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اگلے ماہ منعقد کی جائے جس میں علی ظفر اور گلوکار شیگی پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔’اب کھیل جمے گا’ نامی اس ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ نامور کرکٹ کھلاڑی مصباح الحق، شاہد آفریدی، عمر گل، احمد شہزاد اور رمیز راجا شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس گانے کی آڈیو ریلیز کی گئی تھی، اور امید ظاہر کی گئی تھی کہ اس سیزن کے گانے کو گزشتہ سال کے سیزن کے ترانے ‘اب کھیل کے دکھا’ جتنی مقبولیت ملے گی۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں علی ظفر نے کہا تھا کہ ‘میں خوش ہوں کہ اس سال بھی مجھے اس ترانے کو لکھنے، کمپوز کرنے اور گانے کا موقع ملا، گزشتہ سال کے گانے کو ملنے والے بہترین ردعمل کے بعد میرا خیال ہے کہ اس سال لوگوں کی امیدیں اور زیادہ ہوں گی، اس لیے میں نے ایک ایسا گانا بنانے کی کوشش کی ہے جو دلچسپ ہو اور جس میں گزشتہ سال کی کامیابی کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ نئے سال میں کیا ہوگا’۔علی ظفر اس وقت اپنی پہلی پاکستانی فلم ‘طیفا اِن ٹربل’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایتکاری احسن رحیم دے رہے ہیں۔

سنی لیون کا شاہ رخ بارے حیران کن انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے شاہ رخ خان کو فلم نگری کے سٹار کے ساتھ ساتھ ایک شفیق باپ بھی قرار دیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ”جسم 2“ سے کیا لیکن انہوں نے شہرت بولڈ مناظر کی عکس بندی کرکے حاصل کی جب کہ اداکارہ حال ہی میں کنگ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ میں جلوہ گر ہوئی ہیں جس پر وہ خوشی سے سرشار ہیں، سنی لیون نے شاہ رخ کے ساتھ فلمی تجربے کے دوران ان کی زندگی کے خاص پہلو سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام سے فلم ”رئیس“ کے سیٹ پر ملیں اور اس کے ساتھ کھیل کود کرکے اچھا وقت گزارا جب کہ اس دوران بھی کنگ خان بیٹے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے۔ سنی لیون نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا بڑا بیٹا بھی سیٹ پر آیا تھا جس پر انہوں نے توجہ اور ملنساری کے ساتھ بیٹے کو وقت دیا تھا اور یہ عمل صرف اور صرف ایک شفیق باپ ہی کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون نے فلم ”رئیس“ میں آئٹم سانگ ”لیلیٰ اولیلیٰ“میں پرفارم کیا ہے جسے فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

عمران خان کا اپنی بیٹی کو شناخت دینے سے انکار ….اندرونی کہانی منظر عام پر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف وہ اچھالگتا ہے جو ان کے اپنے مفاد میں ہو،عمران خان اور جہانگیرترین بقائمی ہوش وحواس اپنے جرائم کا اعتراف کرچکے ہیں،عمران خان نے اپنی ہی بیٹی کو شناخت دینے سے انکارکیا،2018میں الزام خان ناکام خان بن جائیں گے،تحریک انصاف والے نئے کاغذوں سے پرانے پکوڑے بیچنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ رقوم کی ترسیل کی تمام تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں،تحریک انصاف کے وکلاءہرروز موقف تبدیل کرتے رہے،تحریک انصاف والے نئے کاغذوں میں پرانے پکوڑے بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں،تحریک انصاف ماضی میں ختم ہونے والے مقدمات کے حوالے دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2010میں کالادھن سفید کرنے کاقانون بناجس میں عمران خان کااعترافی بیان ہے،عمران خان کو صرف وہ اچھالگتاہے جوان کے اپنے مفاد میںہو،عمران خان اور جہانگیرترین بقائمی میں اپنے جرائم کااعتراف کرچکے ہیں،تحریک انصاف کو ان کااصل چہرہ دکھارہاہوں جس پر وہ حواس باختہ ہیں۔دانیال عزیز نے کہاکہ جہانگیر ترین نے تین سال میں اپنی اولاد سے647ملین کے تحائف کا لین دین کیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ عمران خان نے اپنی ہی بیٹی کو شناخت دینے سے انکار کیا،عمران خان وزیراعظم کو اس لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ اچھے کام کر رہے ہیں،2018میں الزام خان ناکام خان بن جائیں گے۔….

ماہرہ خان کا امریکہ اور کینڈا میں بھی راج

ٹورنٹو/واشنگٹن (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کی نئی فلم رئیس نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے، ہندو انتہاء پسندوں کو کہیں بھی پذیرائی نہ ملی، امریکا اور کینیڈا میں 5 روز کے دوران 2 ملین ڈالر سے زائد کما لئے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم رئیس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 5 دن کے دوران 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا، رئیس نے ریتک روشن کی فلم قابل کو بھارت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی فلم رئیس نے امریکی باکس آفس پر بھی کافی پذیرائی حاصل کی ہے، گزشتہ روز تک صرف 5 دن کے دوران 2.36 ملین (23 لاکھ 60 ہزار) ڈالر کا بزنس کرلیا جو تقریباً 16 کرورڑ روپے بنتے ہیں۔

راحت فتح علی خان کی ہیٹرک

کراچی (ویب ڈیسک)استاد راحت فتح علی خان نے کراچی میں لائیو کنسرٹ کی ہیٹ ٹرک کرلی، مسلسل 3 دن ہزاروں شائقین موسیقی راحت فتح علی کے دلکش سروں سے جھوم اٹھے۔کنسرٹ میں راحت فتح علی خان نے اپنے مقبول ترین فلمی گیت اور استاد نصرت فتح علی خان کی گائی ہوئی قوالیاں پیش کیں۔برصغیر پاک و ہند کے ممتاز گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے کراچی میں مسلسل 3 روز تک دھماکے دار کنسرٹ کر کے ریکارڈ قائم کر دیا اور لائیو کنسرٹ کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی۔عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے گزشتہ شب منعقدہ شاندار لائیو کنسرٹ میں آواز کا جادو جگا کر ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے، کنسرٹ کا اہتمام روٹری پاکستان خواندگی مشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔استاد راحت فتح علی خان نے اپنی گائیکی کا آغاز حمدیہ کلام سے کیا اور اختتام صوفیا کلام پر ہوا، اس موقع پر ہزاروں شائقین موسیقی سخت سردی کے باوجود کھلے آسماں تلے رسیلے گیتوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

ٹرمپ ،مودی اور نواز شریف کا نیا گٹھ جوڑ منظر عام پر ….

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ تین دن بہت اہم ہیں جس چیزکاباہرشورتھا لیکن ابھی تک کوئی دستاویزعدالت میں پیش نہیں کی گئی۔ شیخ رشید نے پاناما لیکس کی سماعت شروع ہونے سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 58 سوالات کا ابھی تک جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ راجا صاحب کا بھی پتا چل جائے گا کہ وہ پٹاری میں سے کیا نکالتے ہیں۔ شیخ رشید نے مزیدکہا کہ وہ ٹرمپ جس کیخلاف اس کے ملک کے اندرسے آوازاٹھ رہی ہے،پتانہیں یہ کیوں خاموش ہیں؟ حکومت شاید انتظار کر رہی ہے کہ کب ٹرمپ ان کے ویزے پرپابندی لگاتاہے۔رات کوٹرمپ،مودی اورنواز شریف کا نیا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔