پیرس (شوبز ڈیسک ) پولیس نے مشہور امریکی اداکارہ و ماڈل کم کاردیشان سے ایک کروڑ ڈالرز کے زیورات چھیننے والے گروہ کو پکڑ لیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ 60 سالہ عمر خداشی نے اعترافی بیان میں بتایا کہ کم کاردیشان سے چھینے گئے زیورات کو پگھلا کرسونے کے بسکٹ بنا لئے تھے جب کہ زیورات سے نکلنے والے قیمتی پتھروں کی شناخت بھی مٹا دی گئی تھی۔پولیس کے مطابق عمر خداشی کے قبضے سے کم کاردیشان کی شادی کی انگوٹھی بھی برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت تقریباً 42 لاکھ امریکی ڈالرز بنتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔