لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار اظفررحمن رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔ ان کی شادی کی تین روزہ تقریبات گزشتہ روز کراچی میں اختتام پزیرہوئیں جس میں فنکاروں اور شوبزسے تعلق رکھنے والے دیگر بہت سے افراد نے شرکت کی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اظفررحمن کی یہ شادی ان کے تمام قریبی دوستوں کے لئے ایک سرپرائز ہے کیونکہ انہوں نے اس بارے میں قبل ازوقت کسی کو بھی نہیں بتایا تھا بلکہ سب کو اچانک اطلاع دی۔بہت سے فنکاروں نے اظفررحمن کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں اظفررحمن کا نام کئی اداکاراﺅں کے ساتھ جوڑا گیا اور یہاں تک کہا گیا کہ ان کی شادی فلاں اداکارہ سے ہوررہی ہے لیکن اب انہوں نے اچانک شادی کرکے سب کے منہ بندکردیئے ہیں۔