اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے بھی لوڈشیدنگ ختم نہ ہونے پر حکومت سے سوال پوچھ لیا ہے۔بدھ کو ایوان میں وزیرپانی و بجلی سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال نے سوالات کے جوابات دیئے تھے۔سردارایاز صادق نے بھی پارلیمانی سیکرٹری دفاع سے استفسار کرلیا کہ آخرملک میں لوڈشیڈنگ کب ختم ہوگی،پارلیمانی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور ہی میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2016/11/ayz.jpg)