ممبئی(ویب ڈیسک ) سلمان خان اور کترینہ کیف کے مداحوں کیلئے خوشخبری۔ دونوں سپر اسٹار ایک بار پھر ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ٹائیگر زندہ ہے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر علی عباس نے فلم کی شوٹنگ مارچ میں شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ 15 مارچ سے آسٹریا میں شروع کی جائے گی۔ڈائریکٹر علی عباس نے پچھلے سال ستمبر میں فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا۔