تازہ تر ین

معروف پاکستانی بلے باز کی پہلی فلم کا نام منظر عام پر آ گیا

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹر، کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی رمیز راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب فلمیں بنائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رمیز راجا نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ میں ایک فلم کی کہانی لکھ رہا ہوں اور اس کی مشترکہ پروڈکشن بھی کروں گا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کی کہانی کرکٹ پر ہی مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کا موضوع میرے دل سے بے حد قریب ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ ناظرین تک پہنچے، پھر چاہے یہ ایک ڈاکیومنٹری کی شکل ہو یا فلم کی، جیسے سب کو ہی معلوم ہے کہ کرکٹ سے سماجی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، جیسے وہ بچے جو دہشت گردی میں ملوث ہوگئے، انہیں کرکٹ کا سہارا دیا جاسکتا ¾یہ موضوع میرے ذہن میں 10 سالوں سے ہے۔رمیز راجا کے مطابق کرکٹ کسی بھی زخم کو بھرنے کی طاقت رکھتا ہے اور یہی میں اس فلم میں پیش کروں گا۔فلم کا نام دوڑباز رکھا گیا ہے جس میں بولی وڈ اداکار سنجے دت کام کرتے نظر آئیں گے، لیکن آخر انہوں نے سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کیسے کیا؟رمیز راجا نے اس حوالے سے بتایا کہ دوڑباز میرے ذہن کا ایک خیال ہے، جسے بھارت کی ایک پروڈکشن کمپنی نے منظور کیا اور وہیں سے چیزیں آگے بڑھیں۔سنجے دت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سنجے دت کو اس فلم کا اسکرپٹ بےحد پسند آیا ¾وہ ایک بڑے اسٹار ہیں اور مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ ان پر یہ کردار بہترین لگے گا۔اس حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رمیز راجا اس فلم کی مرکزی اداکارہ کے لیے ماہرہ خان یا کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکارہ کو کوئی خاص کردار نہیں دیا گیا ۔رمیز کے مطابق یہ فلم ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے ¾لہذا خاتون اداکارہ کی کاسٹ کو اتنا اہم نہیں سمجھا جارہا، میری پہلی ترجیح سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کرنا تھا۔فلم دوڑباز کا اسکرپٹ تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مئی میں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain