ممبئی(شوبز ڈیسک)شردھا کپور کی نئی فلم ’حسینہ‘ جس میں وہ انڈر ورلڈ ڈان داو¿د ابراہیم کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور جنہوں نے فلم ”عاشقی 2“ میں منفرد اداکاری سے مداحوں سمیت بھارتی ہدایتکاروں کو کافی متاثر کیا اور کئی فلموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تاہم اب اداکارہ نئی فلم ’حسینہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں جس میں وہ انڈر ورلڈ ڈان داو¿د ابراہیم کی بہن کا کردار اداکررہی ہیں۔شردھا کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ’فلم حسینہ‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا جس میں شردھا ایک نئے روپ میں نظر آرہی ہیں جو یقینی طور پر آج تک ان کے مداحوں نےنہیں دیکھا ہوگا۔ فلم کے پوسٹر میں شردھا کی آنکھوں سے غصہ جھلک رہا ہے۔واضح رہے کہ شردھا کپور فلم میں پہلی بار 20 سالہ نوجوان لڑکی سے 60 سالہ بوڑھی عورت تک کا کردار نبھاتے نظر آئیں گی جو ان کے لیے نہایت مشکل تجربہ ہوگا جب کہ فلم رواں سال جولائی میں ریلیز ہوگی۔