تازہ تر ین

معمر رانا اور سونیا کی ” آزادی “ منظر عام پر آ گئی

لاہور(کلچرل رپورٹر) پروڈیوسرعرفان ملک کی فلم کا نام ”آزادی“فائنل کرلیا گیا ہے جس کی پوسٹ پروڈکشن تیزی سے جاری ہے ۔اس فلم میں معمررانااور سونیا حسین مرکزی کردار کئے ہیں۔فلم کا ٹریلر بھی گزشتہ روزریلیز کردیا گیا ہے ۔یہ امرقابل ذکر ہے یہ فلم فلم کافی عرصے سے ان ٹائٹل تھی ،پروڈیوسرکی خواہش تھی وہ اس کا نام ”آزاد“رکھیں لیکن اسلام آباد کے ایک فلم میکر نے کچھ عرصہ پہلے اسی عنوان سے فلم بنائی تھی جس کی وجہ سے اب عرفان ملک نے اپنی فلم کا نام ”آزادی“رکھا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹرعمران ملک ہیں اور اس میں آزادی کشمیر کو موضوع بنایا گیا جبکہ یہ فلم رواں سال میں ایک نجی ٹی وی کے اشتراک سے ریلیز کی جائے گی۔اس بارے میں سونیا حسین کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی اس فلم سے بہت اچھی توقعات وابستہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain