لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ کی معروف ٹی وی اداکارہ و کاروباری خاتون کیٹی پرائس نے کہا ہے کہ مجھے صرف سات سال کی عمر میں بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا‘برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی معروف ٹی وی اداکارہ و کاروباری خاتون کیٹی پرائس نے ایک ٹی وی پروگرام ” ہارٹ بریکنگ لوز وومین“ میں گفتگو کرتے ہوئے خود کے ساتھ بچپن میں ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ مجھے پہلی بار صرف سات سال کی عمر میں ہراساں کیا گیا اور یہ سلسلہ کبھی نہیں رکا ۔ مجھے بار بار ہراساں کیا گیا اور بار بار زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم میں اس شخص کا نام نہیں لینا چاہتی۔ پہلے پہل تو وہ شخص مجھے صرف ہراساں کرتا تھا لیکن بعد ازاں اس نے میرے ساتھ زیادتی کرنا شروع کردی۔ بچپن میں ہونے والی زیادتی کا ہی رد عمل تھا کہ میں نے مختصر لباس پہننا شروع کردئیے اور ماڈلنگ کے شعبے کی طرف آگئی۔