تازہ تر ین

کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے گول میز کانفرنس منعقد کرنےکا فیصلہ درست

لاہور (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے قومی سینئر اور جونیئر کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے سابق کرکٹرز کی گول میز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان اور نجم سیٹھی اچھے ایڈمنسٹریٹر تو ہوسکتے ہیں لیکن کرکٹ کے معاملات کو بہتر کرنے کےلئے انہیں سابق کرکٹرز کے مشوروں کی ضرورت ہے ۔جس کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے گول میز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز اپنے تجربہ کی بنیاد پر قومی کرکٹ کی بہتری کےلئے پی سی بی حکام کو گائیڈ لائن فراہم کرسکتے ہیں۔ گول میز کانفرنس کے انعقاد کا فائدہ تب ہوگا جب سابق کرکٹرز کی طرف سے آنے والی تجاویز پر فوری عمل در آمد کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ گول میز کانفرنس میں تجربہ کار اور زیادہ میچز کھیلنے والے سابق کرکٹرز کو مدعو کیا جانا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کی طرف سے گول میز کانفرنس میں شرکت کےلئے انہیں ابھی تک کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain