لاہور(ویب ڈیسک) سر براہ میڈیا سیل تحرےک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ آج بھی پاکستان مےں روزانہ12ارب سے زائد کی کر پشن ہو رہی ہے جب تک کر پشن ختم نہےں ہوگی ہم اسکے خلاف جنگ لڑ تے رہےں گے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف پوری قوم اور سےاسی جماعتوں کو متحد ہو کر جد وجہد کر نا ہوگی ورنہ تباہی اور بر بادی کو روکنا ممکن نہےں رہےگا ‘خےبر پختونخواہ کی ترقی عوام کو نظر آتی ہے ‘ملک مےں بجلی کی لوڈشےڈ نگ ‘کر پشن اور مہنگائی جےسے مسائل کا خاتمہ حکمرانوں کی ذمہ داری بن چکا ہے حکمرانوں کو ہر صورت اس ذمہ داری کو پورا کر نا ہوگاانہو ں نے مز ید کہا کہ اس بات مےں کسی کو شک نہےں ہو نا چاہےے اگر ملک مےں جزا اورسزا کا نظام نہےں ہوگا تو ملک کبھی ترقی نہےں کر سکتا ‘ ملک مےں احتساب کی راہ مےں رکاوٹےں ڈالنے کی بجائے ملک مےں شفاف احتساب کو ےقےنی بننا ہوگا ورنہ ملک مےں تباہی اور بر بادی قوم کا مقدر ہےں گی۔