ممبئی ((شوبز ڈیسک ))پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مصنف اور ہدایت کار شعیب منصور کے ساتھ کی جانے والی اپنی اگلی فلم میں گلوکاری کرنے کا اشارہ دیدیا۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دور ان ماہرہ خان نے مصنف اور ہدایت کار شعیب منصور کے ساتھ کی جانے والی اپنی اگلی فلم میں گلوکاری کرنے کا اشارہ دیا۔جب ماہرہ خان سے ان کی گلوکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوںنے کہاکہ میں گلوکار نہیں تاہم شعیب منصور کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں گلوکار بھی ہوں ¾ان کے مطابق میں اداکاری سے بہتر گلوکاری کرتی ہوں’اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فلم ورنہ کے ہدایات کار شعیب منصور چاہتے ہیں کہ ماہرہ خان اس فلم میں گلوکاری بھی کریں۔اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنی نئی فلم میں گلوکاری کروں وہ موسیقی کے بارے میں جانتے ہیں، لیکن میں نہیں۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں شعیب منصور کا کہنا تھا کہ یہ فلم پاکستان کے مردوں کےلئے ہے جن کو خواتین کی آواز سننے پر مجبور کیا جائےگا یہ فلم خواتین کو آواز اٹھانے کا حوصلہ دےگی فلم خدا کےلئے بول ورنہ۔خیال رہے کہ شعیب منصور کی پاکستانی فلموں ‘خدا کے لیے’ اور ‘بول’ کو کافی پسند کیا گیا تھا۔اس فلم کا اسکرپٹ شعیب منصور نے خود تحریر کیاجس میں ان کی گزشتہ فلم ‘خدا کے لیے’ کی طرح سماجی مسائل پیش کئے جائیں گے۔