لاہور(کلچرل رپورٹر) نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل”لیکن“کا ٹائٹل سانگ”وہ میراعشق ہے“ شفقت امانت علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جس کا میوزک ساحرعلی بگا نے تیارکیا ہے۔ اس سیریل کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے جس میں بھارتی اداکارہ سارہ خان لیڈ رول کررہی ہیں۔ سیریل کے ڈائریکٹر پہلے فرقان ٹی صدیقی تھے جبکہ اب ڈائریکشن کی ذمہ داری نعیم خان کو سونپ دی گئی ہے۔