لاہور( کلچرل رپورٹر ) پی ٹی وی اسلام آباد موسےقی کا نیا پروگرام”رات چلی ہے جھوم کے “ شروع ہوگیا ہے جو12 فروری سے آن ایئرہوگا ۔ غزلوں ،کلاسےکل گانوں اور فلمی نغموں پر مبنی اس پروگرام مےں طاہرہ سےد ،ٹےنا ثانی، حمےرا چنا ،سائرہ نسےم ، زوئی وکاجی،بےنش پروےز ،روز مےری سمےت بے شمار معروف گلوکار خوبصورت گےت پےش کرےں گے۔ اس پروگرام کی خصوصےت ےہ ہے کہ اس مےں موسےقی کا ذوق رکھنے والے ہر شخص کی دلچسپی کی چیزیں شامل کی گئی”رات چلی ہے جھوم کے“ مےں مےزبانی کے فرائض کنول نصےر اور عمران عباس انجام دےں گے ۔ اس کی ڈائرےکشن خواجہ نجم الحسن نے دی اےگزےکٹو پروڈےوسر کنول مسعود اور پروڈےوسرز شاہد چےمہ اور کاشف غفورہےں ۔