تازہ تر ین

عریشمہ کول کا سی جے ایف پی کے اعزاز میں عصرانہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ڈھول پلیئرو گلوکارہ عریشمہ کول کی طرف سے کلچرل جرنلسٹس فاو¿نڈیشن آف پاکستان کے ممبران کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شوبز صحافیوں کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے ۔عریشمہ کول نے اس موقع پرکہا کہ اُن کی کمپنی” فیشن کروز “نے کم عرصہ میں ورلڈ میں اپنا نام بنالیا ہے میں نے اب تک درجنوں شوز کیے ہیں جبکہ فیشن شوز میں بھی ہم نے منفرد سٹائل متعارف کروایا ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرا فرض ہے کہ میں میڈیا کی عزت اور وقار کا خیال رکھوں میں کلچرل جرنلسٹس فاو¿نڈیشن کے تمام ممبران کی بے حد مشکور ہوں جنہوںنے میری دعوت قبول کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain