تازہ تر ین

”شیف“کا کردار کرنیوالے سیف نے کرینہ کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اپنی آنے والی فلم کیلئے نہ صرف باقاعدہ باورچی بن گئے بلکہ اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کو مزے مزے کے کھانے کھلانے میں بھی مصروف ہیں۔بھارتی میگزین ایشین ایج نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سیف علی خان ایک طرف تو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ” شیف“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور دوسری طرف ان کے گھر کچھ روز پہلے ہی بیٹا بھی پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے اہلیہ کرینہ کپور کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد کو اپنی بیگم سے لڑائی کرنے کیلئے دن کا بہترین وقت بتا دیا۔چونکہ فلم میں سیف علی خان باورچی کا کردار نبھا رہے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے کردار کی مناسبت سے نہ صرف کھانا سیکھ لیا ہے بلکہ اپنی بیوی کا دل بہلانے کیلئے انہیں مزے مزے کے کھانے کھلا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف علی خان اپنے کردار کو اتنی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں کہ وہ فلم کے سیٹ پر بھی نہ صرف کھانا پکاتے ہیں بلکہ برتن بھی خود دھوتے ہیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی فلم ” شیف“ ہالی ووڈ فلم ” شیف “ کا سیکوئل ہے جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain