ممبئی(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے کا کہنا تھاکہ ان کی اور کاجول کی دوستی ختم ہو چکی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کر ن نے کہا کہ اس کے ذمہ دار کاجول کے شو ہر اجے دیوگن ہیں۔ ایک روز انھوں نے مجھے فون کیا اور سخت لہجے میں الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی پارٹی میں کاجول کے متعلق غلط باتیں کی ہیں جو ان کو معلوم ہو گئی ہیں۔حالانکہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ اس طرح سے کسی پر الزام لگا دیں اور کسی کو اپنی بات ب کہنے کا موقع ہی فراہم نہ کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں حیران تھا جب کاجول نے اس متعلق حیران کن ٹوئٹ کیا۔ میرا خیال تھا کہ کاجول اپنے شوہر کو میرے خلاف ایسا نہیں کرنے دیں گی لیکن جب ایسا ہوگیا تو ان کو معافی مانگنا چاہئے تھی۔