ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی ان کے قریبی دوست بزنس مین سندیپ توشنی وال سے شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جب کہ سندیپ نے اپنی بیوی سے طلاق لینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر نئی دہلی کے بزنس مین سنجے کپور سے طلاق لے لی ہے جس کے بعد وہ ممبئی کے بزنس مین سندیپ توشنی وال کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں جب کہ دونوں کے معاشقے کی خبریں بھی زبان زدعام ہیں لیکن اب سندیپ توشنی نے کرشمہ سے اپنے معاشقے کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حیرت انگیز فیصلہ کیا ہے۔ توشنی وال اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی بیوی ڈاکٹر اشرتا سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندیپ نے اہلیہ سے طلاق کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے ۔